Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 177 · Chapter 2753

جہنم اور جنت کے متعلقہ مسائل

مشرکوں کی اولاد کا بیان

3 hadiths in this chapter

13248

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #13248

Sahih

۔ (۱۳۲۴۸)۔ وَ عَنْ عَبْدِاللہِ بْنِ اَبِیْ قَیْسٍ مَوْلٰی غُطَیْفٍ اَنَّہُ اَتٰی عَائِشَۃَ اُمَّ الْمُوْمِنِیْنَ رضی اللہ عنہا فَسَلَّمَ عَلَیْھَا فَقَالَتْ : مَنِ الرَّجُلُ ؟ فَقَالَ : اَنَا عَبْدُاللہِ مَوْلٰی غُطَیْفِ بْنِ عَازِبٍ فَقَالَتْ : اِبْنُ عَفِیْفٍ ؟ فَقَالَ : نَعَمْ ، یَا اُمَّ الْمُوْمِنِیْنَ ! فَسَاَلَھَا عَنِ الرَّکْعَتَیْنِ بَعْدَ صَلَاۃِ الْعَصْرِ اَرَکَعَھُمَا رَسُوْلُ اللہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ؟ قَالَتْ لَہُ : نَعَمْ ، وَسَاَلَھَا عَنْ ذَرَارِیِّ الْکُفَّارِ ، فَقَالَتْ : قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((ھُمْ مَعَ أبَائِھِمْ ۔)) فَقُلْتُ : یَا رَسُوْلَ اللہِ ! بِلَا عَمَلٍ ؟ قَالَ : ((اللہُ عَزَّوَجَلْ اَعْلَمُ بِمَا کَانُوْا عَامِلِیْنَ ۔)) (مسند احمد : ۲۵۰۵۲)

اردو ترجمہ · Urdu

مولائے غطیب عبد اللہ بن ابی قیس، ام المومنین سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پاس آئے اور ان کو سلام کہا، انھوں نے پوچھا: کون ہے؟ اس نے بتایا: جی میں غطیف بن عازب کا غلام عبد اللہ ہوں، انھوں نے کہا: جو عفیف کے بیٹے ہیں؟ اس نے کہا: جی ہاں، اے ام المومنین! پھر اس نے عصر کے بعد کی دو رکعتوں کے متعلق پوچھا کہ آیا اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ دو رکعتیں ادا کی ہیں؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، پھر اس نے کافروں کی اولادکا حکم دریافت کیا، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کے بارے میں فرمایا تھا کہ: وہ آخرت میں اپنے آباء کے ساتھ ہوں گے۔ میں نے کہا تھا: اے اللہ کے رسول! کیا وہ عمل کے بغیر ہی اپنے آباء کے ساتھ (برے انجام میں شریک ہوں گے)؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ انھوں نے کون سے عمل کرنے تھے۔

13249

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #13249

Sahih

۔ (۱۳۲۴۹)۔ وَعَنْْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَا مِنْ مَوْلُوْدٍ یُوْلَدُ اِلَّا عَلٰی ہٰذِہِ الْمِلَّۃِ،حَتّٰییُبِیِّنَ عَنْہُ لِسَانُہُ فَاَبَوَاہُ یُہَوِّدَانِہٖ اَوْ یُنَصِّرَانِہٖ اَوْ یُشْرِّکَانِہٖ۔)) قَالُوْا: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ!کَیْفَ مَاکَانَ قَبْلَ ذٰلِکَ؟ قَالَ: ((اَللّٰہُ اَعْلَمُ بِمَا کَانُوْا عَامِلِیْنَ۔)) (مسند احمد: ۷۴۳۸)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو بچہ بھی پیدا ہوتا ہے،وہ اِس ملت ِ اسلام پر پیدا ہوتا ہے، یہاں تک کہ وہ بولنا شروع کر دے، پھر اس کے والدین اسے یہودی یا عیسائی یا مشرک بنا دیتے ہیں۔ صحابہ کرام نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! جو بچے اس عمرسے پہلے ہی فوت ہو جاتے ہیں، ان کا انجام کیا ہوگا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ انھوں نے کون سے عمل کرنے تھے۔

13250

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #13250

Sahih

۔ (۱۳۲۵۰)۔ وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سُئِلَ عَنْ ذَرَارِیِّ الْمُشْرِکِیْنَ فَقَالَ: ((اَللّٰہُ اَعْلَمُ بِمَا کَانُوْا عَامِلِیْنَ۔)) (مسند احمد: ۳۱۶۵)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مشرکین کے بچوں کے بارے میں پوچھا گیاتو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ انھوں نے کیا عمل کرنے تھے۔