Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 176 · Chapter 2736

قیامت کے برپا ہونے، صور میں پھونکے جانے اور لوگوں کے قبروں سے اٹھائے جانے کا بیان

مومنوں کی آزمائش اور ان کو جہنم سے بچانے کے لیے ان کے بدلے کافروں کو جہنم میں ڈالنے کا بیان

4 hadiths in this chapter

13176

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #13176

Zaeef

۔ (۱۳۱۷۶)۔ عَنْ اَبِیْ بُرْدَۃَ عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی الْاَشْعَرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یَجْمَعُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ الْاُمَمَ فِیْ صَعِیْدٍیَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَاِذَا بَدَا لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اَنْ یَصْدَعَ بَیْنَ خَلْقِہٖ، مَثَّلَ لِکُلِّ قَوْمٍ مَاکُانُوْا یَعْبُدُوْنَ، فَیَتَّبِعُوْنَہُمْ حَتّٰی یُقَحِّمُوْنَہُمُ النَّارَ، ثُمَّ یَاْتِیْنَا رَبُّنَا عَزَّوَجَلَّ وَنَحْنُ عَلٰی مَکَانٍ رَفِیْعٍ فَیَقُوْلُ: مَنْ اَنْتُمْ؟ فَنَقُوْلُ: نَحْنُ الْمُسْلِمُوْنَ، فَیَقُوْلُ: مَا تَنْتَظِرُوْنَ؟ فَیَقُوْلُوْنَ: نَنْتَظِرُ رَبَّنَا عَزَّوَجَلَّ، قَالَ: فَیَقُوْلُ: وَھَلْ تَعْرِفُوْنَہُ اِنْ رَاَیْتُمُوْہُ؟ فَیَقُوْلُوْنَ: نَعَمْ، فَیَقُوْلُ: کَیْفَ تَعْرِفُوْنَہُ وَلَمْ تَرَوْہُ؟ فَیَقُوْلُوْنَ: نَعَمْ، اِنَّہُ لَاعِدْلَ لَہُ فَیَتَجَلّٰی لَنَا ضَاحِکًا، فَیَقُوْلُ: اَبْشِرُوْا اَیُّہَا الْمُسْلِمُوْنَ فَاِنَّہُ لَیْسَ مِنْکُمْ اَحَدٌ اِلَّا جَعَلْتُ مَکَانَہٗفِیْ النَّارِ یَہُوْدِیًّا اَوْ نَصْرَانِیًّا۔)) (مسند احمد: ۱۹۸۸۸)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کابیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام امتوں کو ایک چٹیل میدان میں جمع کرے گا، جب اللہ تعالیٰ کو یہ منظور ہوگا کہ وہ اپنی مخلوق کے درمیان فیصلے کرے توہر قوم جس جس کی پوجا کیا کرتی تھی، اللہ تعالیٰ ان کے سامنے اس کی صورت پیش کرے گا، وہ لوگ اپنے اپنے معبودوں کے پیچھے چلتے ہوئے جہنم میں چلے جائیں گے، جبکہ ہم ایک بلند جگہ پر ہوں گے، ہمارا ربّ ہمارے پاس آکر کہے گا: تم کون لوگ ہو؟ ہم عرض کریں گے: ہم مسلمان ہیں، وہ پوچھے گا: تم کس کا انتظار کر رہے ہو؟ ہم کہیں گے: ہم اپنے ربّ کا انتظار کر رہے ہیں، وہ پوچھے گا: کیا تم اسے دیکھ کر پہنچان جاؤ گے؟ ہم کہیں گے: جی ہاں، وہ پوچھے گا: تم نے تو اسے دیکھا ہی نہیں، پس تم اسے کیسے پہچانو گے؟ ہم کہیں گے: بس ہم اسے پہچان لیں گے، کیونکہ وہ بے مثل ہیں، اس جیسا کوئی دوسرا ہے ہی نہیں۔ تب اللہ تعالیٰ مسکراتے ہوئے ان کے سامنے ظہور فرمائے گا اور کہے گا: مسلمانو! مبارک ہو، میں نے تمہارے ہر ہر فرد کے بدلے ایک یہودی یا عیسائی کو جہنم میں پہنچادیا ہے۔

13177

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #13177

Zaeef

۔ (۱۳۱۷۷)۔ وَعَنْ عُمَارَۃَ الْقُرَشِیِّ قَالَ: وَفَدْنَا اِلٰی عُمَرَ بْنِ عَبْدِالْعَزِیْزِ وَفِیْنَا اَبُوْ بُرْدَۃَ فَقَضٰی حَاجَتَنَا فَلَمَّا خَرَجَ اَبُوْ بُرْدَۃَ رَجَعَ، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیْزِ: اَذَکَرَ الشَّیْخُ مَا رَدَّکَ؟ اَلَمْ اَقْضِ حَوَائِجَکَ؟ قَالَ: فَقَالَ اَبُوْ بُرْدَۃَ: اِلَّا حَدِیْثًا حَدَّثِنِیْہِ اَبِیْ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یَجْمَعُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ الْاُمَمَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) فَذَکَرَ الْحَدِیْثَ قَالَ: فَقَالَ لِاَبِیْ بُرْدَۃَ: آللّٰہِ! لَسَمِعْتَ اَبَا مُوْسٰییُحَدِّثُ بِہٖعَنِالنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ؟ قَالَ: نَعَمْ، لَاَنَا سَمِعْتُہُ مِنْ اَبِیْیُحَدِّثُہُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۹۸۸۹)

اردو ترجمہ · Urdu

عمارۃ قرشی کہتے ہیں: ہم ایک وفد کی صورت میں عمربن عبدالعزیز کی خدمت میں گئے، وفد میں سیدنا ابو بردہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی تھے، عمربن عبدالعزیز نے ہمارا کام کر دیا، جب سیدنا ابوبردہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ وہاں سے نکلے تو انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا۔ عمر بن عبدالعزیز نے ان کو دیکھ کر کہا: بزرگ کو کیا یاد آگیا؟ کیا میں نے آپ لوگوں کا کام نہیں کر دیا؟ سیدناابو بردہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: کام تو ہو گیا ہے، ایک حدیث رہ گئی ہے، جو میرے والد (سیدنا ابو موسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ) نے مجھے بیان کی تھی کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قیامت کے دن امتوں کو جمع کرے گا،… پھر گزشتہ حدیث کی مانند ذکر کیا۔ عمربن عبدالعزیز نے سیدنا ابوبردہ سے پوچھا: اللہ کی قسم! کیا واقعی تم نے سیدنا ابو موسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ حدیث سنی ہے کہ وہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے بیان کرتے ہوں؟ انھوں نے کہا: جی ہاں میں نے اپنے والد کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا تھا۔

13178

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #13178

Sahih

۔ (۱۳۱۷۸)۔ وَعَنْ قَتَادَۃَ اَنَّ عَوْنًا وَسَعِیْدَا بْنَ اَبِیْ بُرْدَۃَ حَدَّثَا، اَنَّہُمَا شَہِدَا اَبَا بُرْدَۃَیُحَدِّثُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِالْعَزِیْزِ عَنْ اَبِیْہِ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَایَمُوْتُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ اِلَّا اَدْخَلَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ مَکَانَہُ النَّارَ یَہُوْدِیًّا اَوْنَصْرَانِیًّا۔)) قَالَ: فَاسْتَحْلَفَہُ عُمَرُ بْنُ عَبْدِالْعَزِیْزِ بِاللّٰہِ الَّذِیْ لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوَ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، اَنَّ اَبَاہُ حَدَّثَہُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ؟ قَالَ: فَحَلَفَ لَہُ، قَالَ: فَلَمْ یُحَدِّثْنِیْ سَعِیْدٌ اَنَّہُ اسْتَحْلَفَہُ وَلَمْ یُنْکِرْ عَلٰی عَوْنٍ قَوْلَہُ۔ (مسند احمد: ۱۹۷۸۹)

اردو ترجمہ · Urdu

عون اور سعید بن ابی بردہ دونوں بیان کرتے ہیں کہ وہ دونوں موجود تھے اور سیدنا ابوبردہ عمربن عبدالعزیز کے سامنے اپنے والد کے حوالہ سے یہ حدیث بیان کررہے تھے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو مسلمان بھی فوت ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے ایک یہودی یا عیسائی کو جہنم رسید کرے گا۔ عمربن عبدالعزیز نے ان سے تین بار اس اللہ کی قسم لی کہ جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے کہ واقعی اس کے باپ نے اس کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہ حدیث بیان کی ہے؟ انھوں نے جواباً قسم اٹھائی۔ سعید راوی نے قسم اٹھوانے والی بات بیان نہیں کی تھی، لیکن انھوں نے عون کی اس بات کا انکار بھی نہیں کیا تھا۔

13179

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #13179

Sahih

۔ (۱۳۱۷۹)۔ وَعَنْ اَبِیْ بُرْدَۃَ عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی الْاَشْعَرِیِّ قاَلَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِذَا کَانَ یَوْمُ الْقِیَامَۃِ لَمْ یَبْقَ مُؤْمِنٌ اِلَّا اُتِیَ بِیَھُوْدِیٍّ اَوْ نَصْرَانِیٍّ، حَتّٰییَدْفَعَہٗ اِلَیْہِیُقَالُ لَہٗ: ہٰذَافِدَاؤُکَ مِنَ النَّارِ۔)) قَالَ اَبُوْ بُرْدَۃَ: فَاسْتَحْلَفَنِیْ عُمَرُ بْنُ عَبْدِالْعَزِیْزِ بِاللّٰہِ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ اَسَمِعْتَ اَبَا مُوْسٰییَذْکُرُہُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : قُلْتُ: نَعَمْ، فَسُرَّ بِذٰلِکَ عُمَرُ۔ (مسند احمد: ۱۹۸۲۹)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابو بردہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ سیدناابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کابیان ہے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب قیامت کا دن ہوگا تو ہر مومن کو ایک یہودی یا ایک عیسائی دے کر یہ کہا جائے گا کہ جہنم سے تمہاری نجات کے لیے یہ آدمی تمہارا فدیہ ہے۔ سیدنا ابو بردہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: عمربن عبدالعزیز نے مجھ سے اللہ کے نام کا حلف اٹھوایا کہ کیا واقعی میں نے سیدنا ابو موسیٰ کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یہ حدیث روایت کرتے سنا ہے، میں نے کہا جی ہاں، یہ سن کر عمربن عبدالعزیز خوش ہو گئے۔