Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 175 · Chapter 2669

قیامت ‘ احوالِ آخرت اور ان سے قبل برپا ہونے والے فتنوں اور علامتوں کا بیان

اس جہت کا ذکر جدھر سے فتنے آئیں گے، نیز خوارج‘ حروریہ اور روافض کا بیان

5 hadiths in this chapter

12822

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #12822

Sahih

۔ (۱۲۸۲۲)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہٗکَانَقَائِمًاعِنْدَبَابِعَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا فَأَشَارَنَحْوَ الْمَشْرِقِ فَقَالَ: ((اَلْفِتْنَۃُ ھٰہُنَا حَیْثُیَطْلُعُ قَرْنُ الشَّیْطَانِ۔)) (مسند احمد: ۴۶۷۹)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے دروازے کے قریب کھڑے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مشرق کی طرف ہاتھ کا اشارہ کرکے فرمایا: یہاں فتنے ہیں، جہاں سے شیطان کا سینگ طلوع ہوگا۔

12823

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #12823

Sahih

۔ (۱۲۸۲۳)۔ (وَعَنْہُ اَیْضًا مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُشِیْرُ اِلَی الْمَشْرِقِ یَقُوْلُ:((ھَا اِنَّ الْفِتْنَۃَ ھٰہُنَا، ھَا اِنَّ الْفِتْنَۃَ ھٰہُنَا، ھَا اِنَّ الْفِتْنَۃَ ھٰہُنَا، اِنَّ الْفِتْنَۃَ ھٰہُنَا مِنْ حَیْثُیُطْلِعُ الشَّیْطَانُ قَرْنَیْہِ۔)) (مسند احمد: ۴۹۸۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند ) سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مشرق کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: خبردار! بیشک فتنے یہاں ہوں گے، خبردار! بلا شبہ فتنے ادھر ہوں گے، خبردار! فتنے یہاں ہوں گے، جہاں سے شیطان اپنا سینگ طلوع کرے گا۔

12824

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #12824

Sahih

۔ (۱۲۸۲۴)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ) قَالَ: رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : یُشِیْرُ بِیَدِہٖیَؤُمُّ الْعِرَاقَ ((ھَا اِنَّ الْفِتْنَۃَ ھٰھُنَا، ھَا اِنَّ الْفِتْنَۃَ ھٰھُنَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ مَنْ حَیْثُیَطْلُعُ قَرْنُ الشَّیْطَانِ۔)) (مسند احمد: ۶۳۰۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (تیسری سند) سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھاکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اشارہ کیا، آپ کا مقصد عراق تھا، پھر فرمایا: خبردار! فتنے یہاں ہیں، خبردار! فتنے یہاں ہیں، (یہ بات آپ نے تین مرتبہ دہرائی)، جہاں سے شیطان کا سینگ طلوع ہوگا۔

12825

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #12825

Sahih

۔ (۱۲۸۲۵)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ رَابِعٍ) قَالَ: خَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ بَیْتِ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا فَقَالَ: ((رَاْسُ الْکُفْرِ مِن ہٰھُنَا مِنْ حَیْثُیَطْلُعُ قَرْنُ الشَّیْطَانِ۔)) (مسند احمد: ۴۷۵۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (چوتھی سند) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے گھر سے باہر تشریف لائے اور فرمایا : کفر کا مرکز یہاں ہے، جہاں سے شیطان کا سینگ نمودار ہوگا۔

12826

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #12826

Sahih

۔ (۱۲۸۲۶)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ خَامِسٍ) قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((تَجِیْ ئُ الْفِتْنَۃُ مِنْ ھٰہُنَا مِنَ الْمَشْرِقِ۔)) (مسند احمد: ۴۷۵۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (پانچویں سند) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: فتنے یہاں سے یعنی مشرق کی طرف سے آئیں گے۔