Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 173 · Chapter 2568

خلافت و امارت کے مسائل

فصل دوم: اس امر کابیان ہے کہ سیدنا حسن بن علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مشابہت رکھتے تھے

5 hadiths in this chapter

12401

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #12401

Sahih

۔ (۱۲۴۰۱)۔ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ کُلَیْبٍ، حَدَّثَنِی أَبِی أَنَّہِ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَیَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ رَآنِی فِی الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِی، فَإِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَتَمَثَّلُ بِی۔)) قَالَ عَاصِمٌ: قَالَ أَبِی: فَحَدَّثَنِیہِ ابْنُ عَبَّاسٍ، فَأَخْبَرْتُہُ أَنِّی قَدْ رَأَیْتُہُ قَالَ: رَأَیْتَہُ؟ قُلْتُ: إِی وَاللّٰہِ لَقَدْ رَأَیْتُہُ، قَالَ: فَذَکَرْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ قَالَ: إِنِّی وَاللّٰہِ قَدْ ذَکَرْتُہُ وَنَعَتُّہُ فِی مِشْیَتِہِ، قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّہُ کَانَ یُشْبِہُہُ۔ (مسند احمد: ۸۴۸۹)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے خواب میں مجھے دیکھا، اس نے مجھے ہی دیکھا، کیونکہ شیطان میری صورت اختیار نہیں کر سکتا۔ عاصم کہتے ہیں: میرے والد نے کہا:جب یہی حدیث سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے مجھ کو بیان کی تو میں نے کہا: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو خواب میں دیکھا ہے، انہوں نے پوچھا: کیا واقعی تم نے دیکھا ہے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، اللہ کی قسم! میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا ہے اور میں نے حسن بن علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا نام لیا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے مشابہ تھے اور میں نے آپ کے چلنے کے انداز کا بھی ذکر کیا، سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے کہا: سیدنا حسن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے مشابہ ہیں۔

12402

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #12402

Sahih

۔ (۱۲۴۰۲)۔ عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ، أَخْبَرَنِی عُقْبَۃُ بْنُ الْحَارِثِ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ مِنْ صَلَاۃِ الْعَصْرِ بَعْدَ وَفَاۃِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِلَیَالٍ، وَعَلِیٌّ عَلَیْہِ السَّلَامُ یَمْشِی إِلٰی جَنْبِہِ، فَمَرَّ بِحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّیَلْعَبُ مَعَ غِلْمَانٍ، فَاحْتَمَلَہُ عَلٰی رَقَبَتِہِ، وَہُوَ یَقُولُ: وَا بِأَبِی شَبَہُ النَّبِیِّ، لَیْسَ شَبِیہًا بِعَلِیِّ، قَالَ: وَعَلِیٌّیَضْحَکُ۔ (مسند احمد: ۴۰)

اردو ترجمہ · Urdu

عقبہ بن حارث سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات سے چند راتوں بعد میں ایک دن عصر کی نماز کے بعد سیدنا ابوبکر صدیق ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ہمراہ نکلا، ان کے پہلو میں سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی چلے آر ہے تھے، اتنے میں سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، سیدنا حسن بن علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پاس سے گزرے، وہ بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے، سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے انہیں اپنی گردن پر سوار کر لیا اور کہا: واہ! میرا باپ قربان ہو، یہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے مشابہ ہے، یہ اپنے والد علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مشابہت نہیں رکھتا۔ یہ بات سن کر سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ مسکرا دئیے۔

12403

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #12403

Sahih

۔ (۱۲۴۰۳)۔ عَنْ اَبِیْ جُحَیْفَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّہٗرَاٰی رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَکَانَ اَشْبَہَ النَّاسِ بِہِ الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ۔ (مسند احمد: ۱۸۹۵۲)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابو جحیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو خواب میں دیکھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لوگوں میں سے سیدنا حسن بن علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے زیادہ مشابہ تھے۔

12404

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #12404

Zaeef

۔ (۱۲۴۰۴)۔ عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ قَالَ: کَانَتْ فَاطِمَۃُ تَنْقُزُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ، وَتَقُولُ: بِأَبِی شَبَہُ النَّبِیِّ لَیْسَ شَبِیہًا بِعَلِیٍّ۔ (مسند احمد: ۲۶۹۵۴)

اردو ترجمہ · Urdu

ابن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ جب سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ،سیدنا حسن بن علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو پیار و محبت سے اچھالتیں تو کہا کرتی تھیں: میرا باپ قربان، یہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے مشابہ ہے، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے مشابہ نہیں ہے۔

12405

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #12405

Sahih

۔ (۱۲۴۰۵)۔ وَعَنْ عَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: اَلْحَسْنُ اَشْبَہُ النَّاسِ بِرَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَا بَیْنَ الصَّدْرِ اِلَی الرَّاْسِ، وَالْحُسَیْنُ اَشْبَہُ النَّاسِ بِالنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَا کَانَ اَسْفَلُ مِنْ ذٰلِکَ۔ (مسند احمد: ۷۷۴)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ حسن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سینے سے سر تک اور حسین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سینے سے نیچے تک رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت رکھتے ہیں۔