Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #11716
۔ (۱۱۷۱۶)۔ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِیْ طَالِبٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: مَا سَمِعْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَجْمَعُ أَبَاہٗ وَأُمَّہٗ لِاَحَدٍ غَیْرِ سَعْدِ بْنِ أَبِیْ وَقَّاصٍ، فَاِنِّیْ سَمِعْتُہٗ یَُقْولُ یَوْمَ اُحُدٍ: ((اِرْمِ یَا سَعْدُ! فِدَاکَ أَبِیْ وَأُمِّیْ۔)) (مسند احمد: ۱۰۱۷)
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی نہیں سنا کہ آپ نے کسی کے لیےیوں فرمایا ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماں باب اس پر فدا ہوں، ما سوائے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے، میں نے خود سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احد والے دن فرمایا: اے سعد! تم دشمن پر تیر برساؤ، میرے ماں باپ تم پر فدا ہوں۔