Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 172 · Chapter 2369

فضائل و مناقب کی کتاب

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پھوپھی زاد سیدنا حارثہ بن عمیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ

1 hadith in this chapter

11667

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #11667

Sahih

۔ (۱۱۶۶۷)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، أَنَّ حَارِثَۃَ خَرَجَ نَظَّارًا فَأَتَاہُ سَہْمٌ فَقَتَلَہُ، فَقَالَتْ أُمُّہُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! قَدْ عَرَفْتَ مَوْقِعَ حَارِثَۃَ مِنِّی، فَإِنْ کَانَ فِی الْجَنَّۃِ صَبَرْتُ وَإِلَّا رَأَیْتَ مَا أَصْنَعُ، قَالَ: یَا أُمَّ حَارِثَۃَ! إِنَّہَا لَیْسَتْ بِجَنَّۃٍ وَاحِدَۃٍ وَلٰکِنَّہَا جِنَانٌ کَثِیرَۃٌ، وَإِنَّ حَارِثَۃَ لَفِی أَفْضَلِہَا، أَوْ قَالَ: فِی أَعَلَی الْفِرْدَوْسِ شَکَّ یَزِیدُ۔ (مسند احمد: ۱۲۲۷۷)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ر وایت ہے کہ سیدنا حارثہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ جاسوسی کے لیے گئے،اچانک انہیں ایک تیر آلگا اور وہ شہید ہوگئے،ان کی والدہ نے کہا: اللہ کے رسول! آپ جانتے ہیں کہ میرا حارثہ کے ساتھ کتنا گہرا تعلق ہے، اب اگر وہ جنت میں ہے تو میں صبر کرتی ہوں، وگر نہ آپ دیکھیں گے کہ میں کیا کرتی ہوں۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے ام حارثہ! جنت ایک تو نہیں ہے، کئی جنتیں ہیں اور حارثہ تو افضل جنت میں ہے۔ یا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یوں فرمایا کہ وہ تو جنت الفردوس کے اعلیٰ مقام میں ہے۔ ایک روایت میں ہے: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ام حارثہ! جنتیں بہت سی ہیں اور حارثہ اعلیٰ جنت الفردوس میں ہے۔