Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #10400
(۱۰۴۰۰)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِوبْنِ الْعَاصِ رضی اللہ عنہما، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اَحَبُّ الصِّیَامِ اِلَی اللّٰہِ صِیَامُ دَاوُدَ، وَ اَحَبُّ الصَّلَاۃِ اِلَی اللّٰہِ صَلَاۃُ دَاوُدَ، کَانَ یَنَامُ نِصْفَہُ وَ یَقُوْمُ ثُلُثَہُ وَ یَنَامُ سُدُسَہُ، وَ کَانَ یَصُوْمُ یَوْمًا وَ یُفْطِرُ یَوْمًا۔)) (مسند احمد: ۶۴۹۱)
اردو ترجمہ · Urdu
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے پسندیدہ روزے داود علیہ السلام کے روزے ہیں، اسی طرح اللہ تعالیٰ کو سب سے محبوب داود علیہ السلام کی نماز ہے، وہ رات کا نصف حصہ سوتے، پھر ایک تہائی رات قیام کرتے اور پھر باقی چھٹا حصہ سو جاتے تھے اور ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن افطار کرتے تھے۔