Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 154 · Chapter 1832

نیکی اور صلہ رحمی کے مسائل

مہمان کے لیے تکلف نہ کرنے کا بیان

2 hadiths in this chapter

9090

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #9090

Zaeef

۔ (۹۰۹۰)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ،قَالَ: دَخَلَ عَلٰی جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ نَفَرٌ مِّنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَدَّمَ اِلَیْھِمْ خُبْزًا وَخَلًّا، فَقَالَ: کُلُوْا، فَاِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((نِعْمَ الْاِ دَامُ الْخَلُّ، اِنَّہُ ھَلاکٌ بِالرَّجُلِ اَنْ یَدْخُلَ عَلَیْہِ النَّفَرُ مِنْ اِخَوَانِہِ فََیَحْتَقِرَ مَا فِیْ بَیْتِہِ اَنْ یُّقَدِّمَہُ اِلَیْھِمْ، وَھَلاکٌ بِالْقَوْمِ اَنْ یَحْتَقِرُوْا مَاقُدِّمَ اِلَیْھِمْ۔)) (مسند احمد: ۱۵۰۴۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ عبد اللہ بن عبید کہتے ہیں کہ صحابہ کرام کا ایک گروہ سیدنا جابر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہماکے پاس آیا، انھوں نے روٹی اور سرکہ پیش کیا اور کہا: کھاؤ، یہ چیز پیش کرنے کی وجہ یہ ہے کہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ بہترین سالن سرکہ ہے، اس میں آدمی کی ہلاکت ہے کہ اس کے پاس اس کے بھائیوں کا ایک گروہ جائے اور وہ گھر میں موجودہ چیز کو بطورِ ضیافت پیش کرنے کو حقیر سمجھے اور اس میں لوگوں کی ہلاکت ہے کہ جو چیز ان کی میزبانی میں پیش کی جائے، وہ اس کو حقیر سمجھیں۔

9091

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #9091

Sahih

۔ (۹۰۹۱)۔ عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِّی، اَنَّہُ دَخَلَ عَلَیْہِ رَجُلٌ فَدَعَا لَہُ بِمَا کَانَ عِنْدَہُ، فَقَالَ: لَوْ لَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ نَھَانَا، اَوْ لَوْلا اَنَّا نُھِینَا اَنْ یَتَکَلَّفَ اَحَدُنَا لِصَاحِبِہٖلَتَکَلَّفْنَالَکَ۔)) (مسنداحمد: ۲۴۱۳۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا سلمان فارسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ان کے پاس ایک آدمی گیا، انھوں نے ضیافت میں ماحضر پیش کیا اور کہا: اگر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں تکلف سے منع نہ کیا ہوتا یا اگر ہم کو اپنے ساتھی کے تکلف کرنے سے منع نہ کیا جاتا تو ہم تمہارے لیے تکلّف کرتے۔