Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8678
۔ (۸۶۷۸)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا النُّعْمَانُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ: کُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ عَلِیٍّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فَقَرَأَ ہٰذِہِ الْآیَۃَ: {یَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِینَ إِلَی الرَّحْمٰنِ وَفْدًا} [مریم: ۸۵] قَالَ: لَا، وَاللّٰہِ! مَا عَلٰی أَرْجُلِہِمْ یُحْشَرُونَ وَلَا یُحْشَرُ الْوَفْدُ عَلٰی أَرْجُلِہِمْ وَلٰکِنْ عَلَی نُوقٍ لَمْ تَرَ الْخَلَائِقُ مِثْلَہَا، عَلَیْہَا رَحَائِلُ مِنْ ذَہَبٍ فَیَرْکَبُونَ عَلَیْہَا حَتَّییَضْرِبُوا أَ بْوَابَ الْجَنَّۃِ۔ (مسند احمد: ۱۳۳۳)
اردو ترجمہ · Urdu
۔ نعمان بن سعد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے یہ آیت پڑھی : {یَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِینَ إِلَی الرَّحْمٰنِ وَفْدًا} … ہم پرہیز گاروں کو رحمن کی طرف جماعتوں کی صورت میں اکٹھا کریں گے۔ پھرانہوں نے کہا: اللہ کی قسم! یہ لوگ اپنے پاؤں پریعنی پیدل جمع نہیں کئے جائیں گے،وہ ایسی اونٹنیوں پر سوار ہوں گے کہ لوگوں نے آج تک ان جیسی اونٹنیاں نہیں دیکھی ہوں گی، ان پر سونے کے کجاوے ہوں گے، وہ ان پر سوار ہو کر چل پڑیں گے، یہاں تک کہ جنت کے دروازوں پر دستک دیں گے۔