Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 145 · Chapter 1501

قرآن مجید اور اوراد کی تحزیب کرنے اور مصاحف میں اس کی تالیف کرنے جمع کرنے اور اس کو لکھنے کے ابواب

جس سے وظیفہ رہ جائے اس کی قضا کب دے؟

1 hadith in this chapter

8402

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8402

Sahih

۔ (۸۴۰۲)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَبْدٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ (یَعْنِیْ: ابْنَ الْاِمَامِ اَحْمَدَ) وَقَدَ بَلَغَ بِہٖاَبِیْ اِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ فَاتَہُ شَیْئٌ مِنْ وِرْدِہٖ (اَوْقَالَ: مِنْ جُزْئِہٖ) فَقَرَئَ ہُ مَا بَیْنَ صَلَاۃِ الْفَجْرِ اِلَی الظُّہْرِ فَکَاَنَّمَا قَرَأَہٗمِنْلَیْلَۃٍ۔)) (مسند احمد: ۳۷۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’جس کا پابندی سے پڑھے جانے والا وظیفہ (رات کو) رہ جائے، لیکن اگر وہ اس کو نمازِ فجر اور نمازِ ظہر کے درمیان ادا کر لے تو وہ ایسے ہی ہو گا، جیسے رات کو پڑھا ہے۔