Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 142 · Chapter 1477

سلام، اجازت لینے اور دوسرے آداب کے مسائل

اہل کتاب کو سلام کہنے میں پہل کرنے سے ممانعت کا بیان

4 hadiths in this chapter

8274

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8274

Sahih

(۸۲۷۴)۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((اِذَا لَقِیْتُمُوْھُمْ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ) اِذَا لَقِیْتُمُ الْمُشْرِکِیْنَ فِیْ طَرِیْقٍ فَلَا تَبْدَئُ وْھُمْ، وَاضْطَرُّوْھُمْ اِلٰی اَضْیَقِہَا۔))، قَالَ زُھَیْرٌ: فَقُلْتُ لِسُہَبْلٍ: اَلْیَہُوْدُ وَالنَّصَارٰی؟ فَقَالَ: اَلْمُشْرِکُوْنَ۔ (مسند احمد: ۷۵۵۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم راستے میں مشرکوں سے ملو تو تم سلام میں پہل نہ کرو اور ان کو سب سے تنگ راستے کی طرف مجبور کر دو۔ زہیر کہتے ہیں: میں نے سہیل سے کہا: کیا ان سے مراد یہود و نصاری ہیں؟ انھوں نے کہا: مشرک ہیں۔

8275

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8275

Sahih

(۸۲۷۵)۔(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((لَا تَبْدَئُ وْا الْیَہُوْدَ وَالنَّصَارٰی بِالسَّلَامِ، وَاِذَا لَقِیْتُمُوْھُمْ فِیْ طَرِیْقٍ فَاضْطَرُّوْھُمْ اِلٰی اَضْیَقِہَا۔)) (مسند احمد: ۷۶۰۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہودو نصاریٰ کو سلام کرنے میں پہل نہ کرو، اور جب تم ان کو راستے میں ملو تو ان کو سب سے تنگ راستے کی طرف مجبور کر دو۔

8276

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8276

Sahih

(۸۲۷۶)۔عَنْ اَبِیْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ الْجُہَنِیِّ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((اِنِّیْ رَاکِبٌ غَدًا اِلٰی یَہُوْدٍ فَلَا تَبْدَئُ وْھُمْ بِالسَّلَامِ، فَاِذَا سَلَّمُوْا عَلَیْکُمْ فَقُوْلُوْا: وَعَلَیْکُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۷۴۲۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو عبدالرحمن جہنی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں سوار ہو کرکل یہودیوں کے پاس جانے والا ہوں، تم نے انہیں سلام کہنے میں پہل نہیں کرنی اور جب وہ تمہیں سلام کہیں تو صرف یہ کہنا ہے کہ وَعَلَیْکُمْ۔

8277

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8277

Sahih

(۸۲۷۷)۔عَنْ أَبِيْ بَصْرَةَ الْغِفَارِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِثْلَهُ

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو بصرہ غفاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اسی طرح بیان کرتے ہیں۔