Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 141 · Chapter 1469

آداب کی کتاب

اس چیز کا بیان کہ چھینکنے والا، اس کے ارد گرد والے اور پھر وہ کون کون سے ذکر کرے

7 hadiths in this chapter

8241

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8241

Sahih

(۸۲۴۱)۔عَنْ عَلِیٍّ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((اِذَا عَطَسَ اَحَدُکُمْ فَلْیَقُلْ: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ، وَلَیَقُلْ مَنْ حَوْلَہٗ: یَرْحَمُکَ اللّٰہُ، وَلْیَقُلْ ھُوَ: یَہْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ)) (مسند احمد: ۹۷۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی چھینکے تو وہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ کہے اور ارد گرد والے یَرْحَمُکَ اللّٰہُ کہیں اور پھر چھینکنے والا یہ کہے: یَہْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ (اللہ تعالیٰ تم کو ہدایت دے اور تمہاری حالت درست رکھے)۔

8242

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8242

Sahih

(۸۲۴۲)۔عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ أَحَدُہُمَا ذِی الْجَنَاحَیْنِ: أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم کَانَ إِذَا عَطَسَ حَمِدَ اللّٰہَ فَیُقَالُ لَہُ: یَرْحَمُکَ اللّٰہُ، فَیَقُولُ: ((یَہْدِیکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمِِِِِِِِْ۔)) (مسند احمد: ۱۷۴۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ذو الجناحین سیدنا عبداللہ بن جعفر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب چھینکتے اور الحمد اللہ کہتے تو جواب میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہا جاتا: یَرْحَمُکَ اللّٰہُ، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے: یَہْدِیکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ (اللہ تعالیٰ تمہیں ہدایت دے اور تمہاری حالت درست کرے)۔

8243

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8243

Sahih

(۸۲۴۳)۔عَنْ اَبِیْ اَیُّوْبَ رضي الله عنه عَنِ النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((اِذَا عَطَسَ اَحَدُکُمْ فَلْیَقُلْ: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ، وَلْیَقُلِ الَّذِیْ یَرُدَّ عَلَیْہِ: رَحِمَکَ اللّٰہُ، وَلْیَقُلْ ھُوَ: یَہْدِیْکَ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکَ)) قَالَ حَجَّاجٌ: ((یَہْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ)) (مسند احمد: ۲۳۹۸۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ایوب انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی چھینکے اور وہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ کہے تو اس کو جواب دینے والا کہے: رَحِمَکَ اللّٰہُ اور اس کے جواب میں چھینکنے والا پھر کہے: (اللہ تعالیٰ تم کو ہدایت دے اور تمہارے حال کی اصلاح فرمائے)۔

8244

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8244

Zaeef

(۸۲۴۴)۔عَنْ ہِلَالِ بْنِ یَسَافَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ آلِ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَۃَ عَنْ آخَرَ قَالَ کُنْتُ مَعَ سَالِمِ بْنِ عُبَیْدٍ فِی سَفَرٍ فَعَطَسَ رَجُلٌ فَقَالَ: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ، فَقَالَ: عَلَیْکَ وَعَلٰی أُمِّکَ، ثُمَّ سَارَ فَقَالَ لَعَلَّکَ وَجَدْتَ فِی نَفْسِکَ؟ قَالَ: مَا أَرَدْتُ أَنْ تَذْکُرَ أُمِّی، قَالَ: لَمْ أَسْتَطِعْ إِلَّا أَنْ أَقُولَہَا کُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم فِی سَفَرٍ فَعَطَسَ رَجُلٌ فَقَالَ: اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ، فَقَالَ: عَلَیْکَ وَعَلَی أُمِّکَ ثُمَّ قَالَ: ((إِذَا عَطَسَ أَحَدُکُمْ فَلْیَقُلْ اَلْحَمْدُ لِلَّہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ أَوْ الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ وَلْیُقَلْ لَہُ یَرْحَمُکُمُ اللّٰہُ أَوْ یَرْحَمُکَ اللّٰہُ شَکَّ یَحْیَی وَلْیَقُلْ یَغْفِرُ اللّٰہُ لِی وَلَکُمْ۔ (مسند احمد: ۲۴۳۵۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ہلال بن یساف، خالد بن عرفطہ کی آل کے ایک آدمی سے بیان کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا سالم بن عبید کے ساتھ ایک سفر میں تھا، ایک آدمی نے چھینکا اور اس نے اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہا، سالم بن عبید نے اسے یوں جواب دیا: تجھ پر اور تیری ماں پر سلام ہو، پھر وہ چلے اور اس چھینکنے والے سے کہا: شاید تو ناراض ہوگیا ہو؟ اس نے کہا:میرا یہ ارادہ تو نہیں تھا کہ تم یہاں میری ماں کا ذکر کرو (یہ تم نے نامناسب کام کیا ہے)، انھوں نے کہا: لیکن یہ کہے بغیر تو کوئی چارۂ کار نہ تھا، کیونکہ میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا، ایک آدمی نے چھینکا اور اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کو جواب دیتے ہوئے فرمایا: تجھ پر اور تیری ماں پر سلام ہو۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو وہ کہے: اَلْحَمْدُ لِلَّہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ یا الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ، سننے والا اس کو یوں جواب دے: یَرْحَمُکَ اللّٰہُ، اور وہ چھینکنے والا پھر کہے: یَغْفِرُ اللّٰہُ لِی وَلَکُمْ (اللہ تعالیٰ میری اور تمہاری بخشش فرمائے)۔

8245

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8245

Sahih

(۸۲۴۵)۔عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ عَطَسَ رَجُلٌ عِنْدَ رَسُولِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: مَا أَقُولُ یَا رَسُولَ اللّٰہِ!؟ قَالَ: ((قُلْ اَلْحَمْدُ لِلَّہِ۔)) قَالَ الْقَوْمُ: مَا نَقُولُ لَہُ؟ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! قَالَ: ((قُولُوا لَہُ یَرْحَمُکَ اللّٰہُ۔)) قَالَ: مَا أَقُولُ لَہُمْ؟ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! قَالَ: ((قُلْ لَہُمْ یَہْدِیکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ۔)) (مسند احمد: ۲۵۰۰۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس چھینکا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں کیا کہوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اَلْحَمْدُ لِلَّہِ کہو۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اب ہم کیا کہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم یَرْحَمُکَ اللّٰہُ کہو۔ چھینکنے والے نے کہا: اے اللہ کے رسول! اب میں ان کے لئے کیا کہوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم کہو: یَہْدِیکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ (اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارے حال کو درست کرے)۔

8246

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8246

Sahih

(۸۲۴۶)۔عَنْ اَبِیْ بُرْدَۃَ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ: کَانَتِ الْیَھُوْدُ یَتَعَاطَسُوْنَ عِنْدَ النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم رَجَائَ اَنْ یَقُوْلَ لَھُمْ: یَرْحَمُکُمُ اللّٰہُ، فَکَانَ یَقُوْلُ لَھُمْ: ((یَہْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۹۸۱۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو موسیٰ شعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ یہودی لوگ، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس اس امید میں چھینکتے تھے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے لئے یَرْحَمُکُمُ اللّٰہُ کہیں گے، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کا جواب یوں دیتے: یَہْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ (اللہ تعالیٰ تمہیں ہدایت دے اور تمہارے حال کو درست کرے)۔

8247

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8247

Sahih

(۸۲۴۷)۔عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ الْاَکْوَعِ قَالَ: کُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم فَعَطَسَ رَجُلٌ، فقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((یَرْحَمُکَ اللّٰہُ۔)) ثُمَّ عَطَسَ اُخْرٰی، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((الرَّجُلُ مَزْکُوْمٌ)) (مسند احمد: ۱۶۶۱۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا سلمہ بن اکوع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ایک آدمی نے چھینکا اور (الحمد للہ کہا)، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جواب دیا کہ یَرْحَمُکَ اللّٰہُ ، اتنے میں وہ دوسری بار چھینکا، تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ تو زکام والا آدمی ہے۔