Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 141 · Chapter 1460

آداب کی کتاب

مونچھیں کٹوانے اور داڑھی بڑھانے کا بیان

8 hadiths in this chapter

8185

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8185

Sahih

(۸۱۸۵)۔عَنْ زَیْدِ بْنِ اَرْقَمَ عَنِ النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((مَنْ لَمْ یَاْخُذْ مِنْ شَارِبِہٖ فَلَیْسَ مِنَّا۔)) (مسند احمد: ۱۹۴۸۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا زید بن ارقم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو اپنی مونچھیں نہیں کاٹتا، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔

8186

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8186

Zaeef

(۸۱۸۶)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یَقُصُّ شَارِبَہٗ، وَکَانَ اَبُوْکُمْ اِبْرَاہِیْمُ مِنْ قَبْلِہٖ یَقُصُّ شَارِبَہٗ۔ (مسند احمد: ۲۷۳۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنی مونچھیں کاٹا کرتے تھے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے پہلے تمہارے باپ سیدنا ابراہیم علیہ السلام بھی مونچھیں کاٹا کرتے تھے۔

8187

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8187

Sahih

(۸۱۸۷)۔عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((اَحْفُوْا الشَّوَارِبَ، وَاَعْفُوا اللِّحٰی۔)) (مسند احمد: ۴۶۵۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مونچھیں اچھی طرح منڈواؤ اور داڑھیاں بڑھاؤ۔

8188

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8188

Zaeef

(۸۱۸۸)۔(وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((خُذُوْا مِنْ ھٰذَا، وَدَعَوْا ھٰذَا۔)) یَعْنِی شَارِبَہُ الْاَعْلٰی یَاْخُذُ مِنْہُ، یَعْنِی الْعَنْفَقَۃَ۔ (مسند احمد: ۵۳۲۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس سے بال کاٹا کرو اور اس کو چھوڑدو۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مراد یہ تھی کہ اوپر والے ہونٹ کے بال کاٹے جائیں اور نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیان والے بال چھوڑ دیئے جائیں (کیونکہ وہ داڑھی کا حصہ ہوتے ہیں، ان بالوں کو داڑھی بچہ کہتے ہیں)۔

8189

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8189

Sahih

(۸۱۸۹)۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ اَنَّ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: جُزُّوْا (وَفِیْ لَفْظٍ: قُصُّوْا) الشَّوَارِبَ، وَاَعْفُوا اللِّحٰی۔)) (مسند احمد: ۸۷۶۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مونچھیں کاٹو اور داڑھیاں بڑھاؤ۔

8190

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8190

Sahih

(۸۱۹۰)۔(عَنْہُ اَیْضًا) اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((اَعْفُوا اللِّحٰی، وَخُذُوا الشَّوَارِبَ، وَغَیِّرُوْا شَیْبَکُمْ، وَلَا تَشَبَّہُوْا بِالْیَھُوْدِ وَالنَّصَارٰی۔)) (مسند احمد: ۸۶۵۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: داڑھیاں بڑھاؤ، مونچھیں کٹاؤ اور اپنے سفید بالوں کو تبدیل کرو اور اس طرح یہودو نصاریٰ کی مشابہت اختیار نہ کرو۔

8191

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8191

Sahih

(۸۱۹۱)۔عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ قَالَ: قُلْنَا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّ اَھْلَ الْکِتَابِ یَقُصُّوْنَ عَثَانِیْنَہُمْ وَیُوَفِّرُوْنَ سِبَالَھُمْ، قَالَ: فَقَالَ النَّبِیُّ صلى الله عليه وآله وسلم: ((قُصُّوْا سِبَالَکُمْ وَوَفِّرُوْا عَثَانِیْنَکُمْ، وَخَالِفُوا اَھْلَ الْکِتَابِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۶۳۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو امامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! اہل کتاب اپنی داڑھیاں کاٹتے ہیں اور مونچھیں بڑھاتے ہیں،نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم اپنی مونچھیں کٹاؤ اور داڑھیاں بڑھاؤ اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔

8192

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8192

Sahih

(۸۱۹۲)۔عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ قَالَ بِتُّ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: ضِفْتُ) بِرَسُولِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم ذَاتَ لَیْلَۃٍ فَأَمَرَ بِجَنْبٍ فَشُوِیَ ثُمَّ أَخَذَ الشَّفْرَۃَ فَجَعَلَ یَحُزُّ لِی بِہَا مِنْہُ فَجَائَ بِلَالٌ یُؤْذِنُہُ بِالصَّلَاۃِ فَأَلْقَی الشَّفْرَۃَ وَقَالَ: ((مَا لَہُ تَرِبَتْ یَدَاہُ۔)) قَالَ: وَکَانَ شَارِبِی وَفٰی، فَقَصَّہُ لِی عَلٰی سِوَاکٍ، أَوْ قَالَ: ((أَقُصُّہُ لَکَ عَلٰی سِوَاکٍ۔)) (مسند احمد: ۱۸۴۲۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا مغیرہ بن شعبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک رات نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس بطور مہمان ٹھہرا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بکری کے پہلو کے گوشت کے متعلق حکم دیا تو اسے بھونا گیا، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے چھری لی اور میرے لئے اس گوشت سے کاٹنے لگ گئے، اتنے میں سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آئے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو نماز کی اطلاع دی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے چھری وہیں رکھ دی اور فرمایا: بلال کے ہاتھ خاک آلود ہوں (ذرا اور ٹھہر جاتا تو کیا ہو جاتا) سیدنا مغیرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میری مونچھیں بڑھی ہوئی تھیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نیچے مسواک رکھ کر انہیں کاٹ دیا، ایک روایت میں ہے: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں ان کو مسواک پر کاٹتا ہوں۔