Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 140 · Chapter 1451

لباس اور زینت کے مسائل

عورت کے لیے اس لباس کی ممانعت کا بیان، جو اس کے بدن کو واضح کرے یا جس کی وجہ سے مردوں سے تشبیہ لازم آئے

6 hadiths in this chapter

8141

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8141

Sahih

(۸۱۴۱)۔عَنِ ابْنِ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ أَنَّ أَبَاہُ أُسَامَۃَ قَالَ کَسَانِی رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم قُبْطِیَّۃً کَثِیفَۃً کَانَتْ مِمَّا أَہْدَاہَا دِحْیَۃُ الْکَلْبِیُّ فَکَسَوْتُہَا امْرَأَتِی فَقَالَ لِی رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((مَا لَکَ لَمْ تَلْبَسِ الْقُبْطِیَّۃَ؟)) قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! کَسَوْتُہَا امْرَأَتِی، فَقَالَ لِی رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((مُرْہَا فَلْتَجْعَلْ تَحْتَہَا غِلَالَۃً إِنِّی أَخَافُ أَنْ تَصِفَ حَجْمَ عِظَامِہَا۔)) (مسند احمد: ۲۲۱۲۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا اسامہ بن زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے قبطی موٹی چادر دی، جو آپ کو دحیہ کلبی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ہدیہ میں دی تھی، میں نے وہ اپنی بیوی کو دے دی، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے فرمایا: اسامہ! کیا وجہ ہے کہ تونے وہ قبطی چادر نہیں پہنی؟ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ میں نے اپنی بیوی کو دے دی ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اسے حکم دے کہ اس کے نیچے شمیز پہنے، کیونکہ مجھے خدشہ ہے کہ یہ اس کے بدن کوواضح نہ کر دے۔

8142

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8142

Zaeef

(۸۱۴۲)۔عَنْ اُمِّ سَلَمَۃَ اَنَّ النَّبِیّ صلى الله عليه وآله وسلم دَخَلَ عَلَیْہَا وَھِیَ تَخْتَمِرُ فَقَالَ: (( لَیَّۃٌ لَا لَیَّتَیْنِ۔)) (مسند احمد: ۲۷۱۵۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ میرے پاس رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم داخل ہوئے اور میں دوپٹہ اوڑھ رہی تھی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بس ایک ہی بل دینا، دونہ دینا۔

8143

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8143

Sahih

(۸۱۴۳)۔عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یَقُوْلُ: ((سَیَکُوْنُ فِي آخِرِ اُمَّتِي رِجَالٌ یَرْکَبُوْنَ عَلٰی سُرُوْجٍ کَاَشْبَاہِ الرِّحَالِ، یَنْزِلُوْنَ عَلٰی اَبْوَابِ الْمَسَاجِدِ، نِسَاؤُھُمْ کَاسِیَاتٌ عَارِیَاتٌ ، عَلٰی رُؤُوْسِھِنَّ کَاَسْنِمَۃِ الْبُخْتِ الْعِجَافِ، اِلْعَنُوْھُنَّ فَاِنَّھُنَّ مَلْعُوْنَاتٌ، لَوْکَانَتْ وَرَائَکُمْ اُمَّۃٌ مِنَ الْاُمَمِ لَخَدَمَھُنَّ نِسَاوُکُمْ ، کَمَاخَدَمَکُمْ نِسَائُ اْلاُمَمِ قَبْلَکُمْ۔)) (مسند احمد: ۷۰۸۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہمابیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے سنا: میری امت کے آخری زمانے میں لوگ کجاووں کی طرح کی زینوں پر سوار ہوں گے، وہ مساجد کے دروازوں پر اتریں گے، ان کی عورتیں لباس پہننے کے باجود ننگی ہوں گی، ان کے سر کمزور بختی اونٹوں کے کوہانوں کی طرح ہوں گے۔ ایسی عورتیں ملعون ہیں، ان پر لعنت کرنا۔ اگر تمھارے بعد کوئی اور امت ہوتی تو تمھاری عورتیں اس کی خدمت کرتیں جیسا کہ تم سے پہلے والی امتوں کی عورتوں نے تمھاری خدمت کی ہے۔

8144

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8144

Sahih

(۸۱۴۴)۔عَنْ اَبِيْ ھُرَیْرَۃَ مَرْفُوْعًا: ((صِنْفَانِ مِنْ اَھْلِ النَّارِ لَمْ اَرَھُمَا،قَوْمٌ مَعَھُمْ سِیَاطٌ کَاَذْنَابِ الْبَقَرِیَضْرِبُوْنَ بِھَاالنَّاسَ،وَنِسَائٌ کَاسِیَاتٌ عَارِیَاتٌ، مُمِیْلَاتٌ مَائِلَاتٌ،رُؤُوْسُھُمْ کَاَسْنِمَۃِ الْبُخْتِ الْمَائِلَۃِ،لَا یَدْخُلْنَ الْجَنَّۃَوَلَا یَجِدْنَ رِیْحَھَا، وَاِنَّ رِیْحَھَا لَتُوْجَدُ مِنْ مَسِیْرَۃِکَذَاوَکَذَا۔)) (مسند احمد: ۸۶۵۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نے جہنم میں جانے والے دو قسم کے لوگ ابھی تک نہیں دیکھے۔ (۱)وہ لوگ جن کے پاس گائیوں کی دموں کی طرح کوڑے ہوتے ہیں اور وہ ان سے لوگوں کی پٹائی کرتے ہیں۔ اور(۲) وہ عورتیں جو لباس میں ملبوس ہونے کے باوجود ننگی ہوتی ہیں، لوگوں کو اپنی طرف مائل کرتی ہیں اور خود ان کی طرف مائل ہو تی ہیں، اس کے سر بختی اونٹوں کے کوہانوں کی طرح ہوتے ہیں۔ ایسی عورتیں جنت میں داخل ہوں گی نہ اس کی خوشبو پائیں گی، حالانکہ اس کی خوشبو بہت دور سے محسوس کی جاتی ہے ۔

8145

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8145

Sahih

(۸۱۴۵)۔عَنْ عَطَائٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ ہُذَیْلٍ قَالَ رَأَیْتُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَمَنْزِلُہُ فِی الْحِلِّ وَمَسْجِدُہُ فِی الْحَرَمِ قَالَ فَبَیْنَا أَنَا عِنْدَہُ رَأٰی أُمَّ سَعِیدٍ ابْنَۃَ أَبِی جَہْلٍ مُتَقَلِّدَۃً قَوْسًا وَہِیَ تَمْشِی مِشْیَۃَ الرَّجُلِ فَقَالَ عَبْدُ اللّٰہِ: مَنْ ہٰذِہِ؟ قَالَ الْہُذَلِیُّ: فَقُلْتُ ہٰذِہِ أُمُّ سَعِیدٍ بِنْتُ أَبِی جَہْلٍ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یَقُولُ: ((لَیْسَ مِنَّا مَنْ تَشَبَّہَ بِالرِّجَالِ مِنَ النِّسَاء ِ وَلَا مَنْ تَشَبَّہَ بِالنِّسَاء ِ مِنَ الرِّجَالِ)) (مسند احمد: ۶۸۷۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ بنو ہذیل کے ایک آدمی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کو دیکھا، ان کا گھرحرم سے باہر تھا اور مسجد حرم میں تھی، میں ان کے پاس تھا کہ انھوں نے ابو جہل کی بیٹی ام سعید کو دیکھا، اس نے کمان لٹکائی ہوئی تھی اور مرد کی سی چال چل رہی ہے۔ پھر انھوں نے پوچھا: یہ خاتون کون ہے؟ میں نے کہا: یہ ابو جہل کی بیٹی ام سعید ہے۔ انھوں نے کہا: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: وہ عورت ہم میں سے نہیں جو مردوں کی مشابہت اختیار کرے اور وہ مرد ہم سے نہیں جو عورتوں کی مشابہت اختیار کرے۔

8146

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8146

Sahih

(۸۱۴۶)۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضي الله عنه اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم لَعَنَ الرَّجُلَ یَلْبَسُ لِبْسَۃَ الْمَرْاَۃِ، وَالْمَرْاَۃَ تَلْبَسُ لِبْسَۃَ الرَّجُلِ۔ (مسند احمد: ۸۲۹۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس آدمی پر لعنت کی ہے جو عورت کا لباس پہنتا ہے اور اس عورت پر بھی لعنت کی ہے جو مرد کا لباس پہنتا ہے۔