Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 140 · Chapter 1449

لباس اور زینت کے مسائل

عورت کا اپنا دامن لمبا کرنے کی رخصت کا بیان

6 hadiths in this chapter

8123

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8123

Sahih

(۸۱۲۳)۔عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((إِنَّ الَّذِی یَجُرُّ ثَوْبَہُ مِنَ الْخُیَلَاء ِ لَا یَنْظُرُ اللّٰہُ إِلَیْہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) قَالَ نَافِعٌ: فَأُنْبِئْتُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَۃَ قَالَتْ: فَکَیْفَ بِنَا؟ قَالَ: ((شِبْرًا۔)) قَالَتْ: إِذَنْ تَبْدُوَ أَقْدَامُنَا قَالَ: ((ذِرَاعًا لَا تَزِدْنَ عَلَیْہِ)) (مسند احمد: ۵۱۷۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنا لباس تکبر سے زمین پر گھسیٹتا ہے، اللہ تعالیٰ روز قیامت اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔ امام نافع کہتے ہیں: مجھے خبر دی گئی ہے کہ سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: کپڑا نیچے رکھنے میں ہمیں کیا حکم ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایک بالشت نیچے تک رکھ لو۔ انھوں نے کہا: تب تو ہمارے قدم نظر آ سکتے ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایک ہاتھ رکھ لو، اس سے زیادہ نہیں لٹکانا۔

8124

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8124

Sahih

(۸۱۲۴)۔عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ رَخَّصَ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم لِأُمَّہَاتِ الْمُؤْمِنِینَ فِی الذَّیْلِ شِبْرًا فَاسْتَزَدْنَہُ فَزَادَہُنَّ شِبْرًا آخَرَ فَجَعَلْنَہُ ذِرَاعًا فَکُنَّ یُرْسِلْنَ إِلَیْنَا نَذْرَعُ لَہُنَّ ذِرَاعًاَ۔ (مسند احمد: ۴۶۸۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے امہات المومنین کو رخصت دی کہ وہ اپنے دامن کو ایک بالشت کے برابر لٹکا لیا کریں، لیکن جب انہوں نے مزید کا مطالبہ کیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک بالشت اور بڑھا رکھنے کی اجازت دے دی، پس وہ ایک ہاتھ تک نیچے لٹکا لیتی تھیں، اور وہ ہمارے پاس کپڑا بھیجتی تھیں، ہم اس کی پیمائش کرتے تھے۔

8125

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8125

Zaeef

(۸۱۲۵)۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ اَنَّ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم اَمَرَ فَاطِمَۃَ وَاُمَّ سَلَمَۃَ D اَنْ تَجُرَّا الذَّیْلَ ذِرَاعًا۔ (مسند احمد: ۷۵۶۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدہ فاطمہ اور سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کو حکم دیا کہ وہ اپنے دامن کو ایک ہاتھ تک لٹکایا کریں۔

8126

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8126

Sahih

(۸۱۲۶)۔عَنْ عَائِشَۃَ رضي الله عنها عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم فِیْ ذُیُوْلِ النِّسَائِ قَالَ: ((شِبْرٌ۔)) قَالَتْ: قُلْتُ: اِذًا تَخْرُجُ سُوْقُہُنَّ، قَالَ: ((فَذِرَاعٌ۔)) (مسند احمد: ۲۴۹۷۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عورتوں کے دامن کے بارے میں فرمایا کہ وہ ایک بالشت ہونا چاہیے، لیکن میں نے کہا: تب تو ان کی پنڈلیاں نظر آ جائیں گی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھر ایک ہاتھ لٹکاؤ۔

8127

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8127

Sahih

(۸۱۲۷)۔عَنْ اُمِّ سَلَمَۃَ رضي الله عنها قَالَتْ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! کَیْفَ بِالنِّسَائِ؟ قَالَ: ((یُرْخِیْنَ شِبْرًا۔)) قُلْتُ: اِذًا یَنْکَشِفُ عَنْہُنَّ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((فَذِرَاعٌ لَا یَزِدْنَ عَلَیْہِ۔)) (مسند احمد: ۲۷۲۱۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! عورتوں کے لئے کپڑا لٹکانے کا کیا حکم ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایک بالشت تک دامن لٹکا لیں۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! تب تو ان کے پاؤں ننگے ہو جائیں گے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایک ہاتھ تک رکھ لیں اور اس سے زیادہ نہ کریں۔

8128

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #8128

Zaeef

(۸۱۲۸)۔(وَعَنْہَا اَیْضًا) اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم شَبَّرَ لِفَاطَمَۃَ رضي الله عنها شِبْرًا مِنْ نِطَاقِہَا۔ (مسند احمد: ۲۷۰۸۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی ایڑھیوں سے ایک بالشت ماپ کر کپڑا چھوڑا۔