Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 138 · Chapter 1408

خوابوں کی تعبیر کا بیان

خوابوں کی اقسام اور اس چیز کا بیان کہ مکروہ خواب دیکھنے والا کیا کرے

4 hadiths in this chapter

7822

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7822

Sahih

(۷۸۲۲)۔عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((فِی آخِرِ الزَّمَانِ لَا تَکَادُ رُؤْیَا الْمُؤْمِنِ تَکْذِبُ وَأَصْدَقُکُمْ رُؤْیَا أَصْدَقُکُمْ حَدِیثًا وَالرُّؤْیَا ثَلَاثَۃٌ الرُّؤْیَا الْحَسَنَۃُ بُشْرٰی مِنَ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ وَالرُّؤْیَا یُحَدِّثُ بِہَا الرَّجُلُ نَفْسَہُ وَالرُّؤْیَا تَحْزِینٌ مِنَ الشَّیْطَانِ فَإِذَا رَأٰی أَحَدُکُمْ رُؤْیَا یَکْرَہُہَا فَلَا یُحَدِّثْ بِہَا أَحَدًا وَلْیَقُمْ فَلْیُصَلِّ۔)) قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ یُعْجِبُنِی الْقَیْدُ وَأَکْرَہُ الْغُلَّ الْقَیْدُ ثَبَاتٌ فِی الدِّینِ وَقَالَ النَّبِیُّ صلى الله عليه وآله وسلم: ((رُؤْیَا الْمُؤْمِنِ جُزْئٌ مِنْ سِتَّۃٍ وَّ اَرْبَعِیْنَ جُزْئً مِنَ النَّبُوَّۃِ۔)) (مسند احمد: ۷۶۳۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: آخری زمانے میں مؤمن کا خواب جھوٹا نہ ہوگا اور تم میں سب سے زیادہ سچا اس کا خواب ہے، جو زیادہ سچ بولنے والا ہوگا۔خواب کی تین اقسام ہیں: اچھا خواب، یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشخبری ہے، وہ خواب جو آدمی کے دلی خیالات ہوتے ہیں، غمگین کرنے والا خواب، یہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے، جب تم میں سے کوئی ایک ایسے خواب کو دیکھے جو ناپسند کرتا ہے، تو وہ کسی سے بیان نہ کرے اور کھڑا ہو اور نماز پڑھے۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: مجھے خواب میں بیڑی دیکھنا پسند ہے اور طوق دیکھنا ناپسند ہے، کیونکہ بیڑی دین میں مضبوطی کی علامت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مؤمن کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔

7823

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7823

Sahih

(۷۸۲۳)۔عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ اَنَّہُ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یَقُوْلُ: ((اِذَا رَأٰی أَحَدُکُمُ الرُّؤْیَا یُحِبُّہَا فَإِنَّمَا ہِیَ مِنَ اللّٰہِ فَلْیَحْمَدِ اللّٰہَ عَلَیْہَا وَلْیُحَدِّثْ بِہَا فَإِذَا رَأٰی غَیْرَ ذٰلِکَ مِمَّا یَکْرَہُ فَإِنَّمَا ہِیَ مِنَ الشَّیْطَانِ فَلْیَسْتَعِذْ بِاللّٰہِ مِنْ شَرِّہَا وَلَا یَذْکُرُہَا لِأَحَدٍ فَإِنَّہَا لَا تَضُرُّہُ۔)) (مسند احمد: ۱۱۰۶۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوسعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی خواب دیکھے، اگر وہ پسندیدہ ہو تو یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، وہ اس پر اس کی تعریف کرے اور اسے بیان بھی کرسکتا ہے اور جب اس کے علاوہ کوئی ایسا خواب دیکھے جو اسے ناپسند ہے تو یہ شیطان کی طرف سے ہے، اس کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگے اور اسے کسی کے سامنے بیان نہ کرے، یہ اسے کوئی نقصان نہیں دے گا۔

7824

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7824

Sahih

(۷۸۲۴)۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((اِذَا رَاٰی اَحَدُکُمُ الرُّؤْیَا یَکْرَھُہَا فَلْیَبْزُقْ عَنْ یَسَارِہٖ ثَلَاثًا وَلْیَسْتَعِذْ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ ثَلَاثًا، وَلَیَتَحَوَّلْ عَنْ جَنْبِہِ الَّذِیْ کَانَ عَلَیْہ۔)) (مسند احمد: ۱۴۸۴۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی وہ خواب دیکھے، جسے وہ ناپسند کرتا ہو تو وہ تین بار اپنی بائیں جانب تھوکے اور تین بار شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرے (یعنی اَعُوْذُ بّاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ پڑھے) اور جس پہلو کے بل لیٹا ہوا ہو، وہ پہلو بدل لے۔

7825

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7825

Sahih

(۷۸۲۵)۔عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ قَالَ کُنْتُ أَرَی الرُّؤْیَا أُعْرٰی مِنْہَا غَیْرَ أَنِّی لَا أُزَمَّلُ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: اِنْ کُنْتُ لَاَرَی الرُّؤْیَا تُمَرِّضُنِیْ) حَتّٰی لَقِیتُ أَبَا قَتَادَۃَ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لَہُ فَحَدَّثَنِی عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((الرُّؤْیَا مِنَ اللّٰہِ وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّیْطَانِ فَمَنْ رَأٰی رُؤْیَا یَکْرَہُہَا فَلَا یُخْبِرْ بِہَا وَلْیَتْفُلْ عَنْ یَسَارِہِ ثَلَاثًا وَلْیَسْتَعِذْ بِاللّٰہِ مِنْ شَرِّہَا فَإِنَّہَا لَا تَضُرُّہُ قَالَ سُفْیَانُ مَرَّۃً أُخْرَی فَإِنَّہُ لَنْ یَرَی شَیْئًا یَکْرَہُہُ۔ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: وَاِذَا رَاٰی اَحَدُکُمْ مَا یُحِبُّ فَلَا یُحَدِّثُ بِہَا اِلَّا مَنْ یُحِبُّ)۔)) (مسند احمد: ۲۲۸۹۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں ایسے خواب دیکھا کرتا تھا کہ جن کے ڈر سے مجھے بخار ہوجاتا تھا اور میں چادر تک نہیں اوڑھ سکتا تھا، (ایک روایت میں ہے: میں ایسے خواب دیکھتا، جو مجھے بیمار کر دیتے تھے) ایک دن میں سیدنا ابوقتادہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ملا اور ان سے اس چیز کا ذکر کیا، انہو ں نے مجھے یہ حدیث بیان کی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اچھا خواب اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہے اور گندے خواب شیطان کی طرف سے ہیں، جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جو اسے ناپسند ہو تو اس کی کسی کو خبر نہ دے اور بائیں جانب تین مرتبہ تھوکے اور اس کے شرّ سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرے، (اس کو ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ) یہ خواب اس کو کوئی نقصان نہیں دے گا۔ سفیان راوی نے ایک بار اس طرح روایت بیان کی: وہ کوئی ناپسندیدہ چیز نہیں دیکھے گا۔ ایک روایت میں ہے: جب تم میں سے کوئی پسندیدہ خواب دیکھے تو وہ صرف اس کے سامنے بیان کرے جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔