Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 133 · Chapter 1354

مشروبات کا بیان

برتن میں سانس لینا اور پھونک مارنا منع ہے

3 hadiths in this chapter

7470

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7470

Sahih

(۷۴۷۰)۔عَنْ عِکْرَمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: اِنْ شَائَ اللّٰہُ اَنَّ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم نَہٰی عَنْ اَنْ یُتَنَفَّسَ فِیْ الْاِنَائِ اَوْ یُنْفَخَ فِیْہِ۔ (مسند احمد: ۱۹۰۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے برتن میں سانس لینے اور اس میں پھونک مارنے سے منع فرمایا ہے۔

7471

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7471

Sahih

(۷۴۷۱)۔عَنِ ابْنِ الْمُثَنَّی قَالَ: کُنْتُ عِنْدَ مَرْوَانَ فَدَخَلَ أَبُو سَعِیدٍ فَقَالَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یَنْہٰی عَنِ النَّفْخِ فِی الشَّرَابِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَقَالَ رَجُلٌ: إِنِّی لَا ُٔرْوٰی مِنْ نَفَسٍ وَاحِدٍ قَالَ: ((أَبِنْہُ عَنْکَ ثُمَّ تَنَفَّسْ۔)) قَالَ أَرٰی فِیہِ الْقَذَاۃَ قَالَ ((فَأَہْرِقْہَا۔)) (مسند احمد: ۱۱۲۲۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ابن مثنی کہتے ہیں: میں مروان کے پاس تھا، سیدنا ابو سعید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ وہاں تشریف لائے، مروان نے ان سے کہا: کیا تم نے سنا ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پینے (کے برتن) میں سانس لینے سے منع فرمایا ہو؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، اور ایک آدمی نے کہا تھا: اے اللہ کے رسول! میں تو ایک سانس کے دوران پیے جانے والے پانی سے سیراب نہیں ہوتا؟ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے فرمایا: تو پھر پیالے کو منہ سے دور کر کے سانس لے لیا کرو (اور پھر پی لیا کرو)۔ اس نے کہا: اگر مجھے اس میں کوئی تنکا نظر آ جائے تو؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھر اسے بہا دیا کرو۔

7472

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7472

Sahih

(۷۴۷۲)۔عَنْ اَبِیْ قَتَادَۃَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((اِذَا شَرِبَ اَحَدُکُمْ فَلَایَتَنَفَّسْ فِیْ الْاِنائِ، وَاِذَا دَخَلَ الْخَلَائَ فَلَا یَتَمَسَّحْ بِیَمِیْنِہٖ، وَاِذَا بَالَ فَلَا یَمَسَّ ذَکَرَہٗ بِیَمِیْنِہٖ۔)) (مسند احمد: ۲۳۰۳۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو قتادہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی پانی پیے تو برتن میں سانس نہ لے،جب بیت الخلاء میں داخل ہو تو دائیں ہاتھ سے استنجا نہ کرے اور جب پیشاب کرے تو آلۂ تناسل کودائیں ہاتھ سے نہ چھوئے۔