Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7468
(۷۴۶۸)۔عَنْ عَائِشَۃَ اَنَّ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم دَخَلَ عَلَی اِمْرَاَۃٍ مِنَ الْاَنْصَارِ وَفِی الْبَیْتِ قِرْبَۃٌ مُعَلَّقَۃٌ فَاخْتَنَثَہَا وَشَرِبَ وَھُوَ قَائِمٌ۔ (مسند احمد: ۲۵۷۹۳)
اردو ترجمہ · Urdu
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انصار کی ایک خاتون کے گھر داخل ہوئے، اس کے گھر میں لٹکی ہوئی ایک مشک تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا منہ الٹایا اور کھڑے کھڑے اس سے پانی پی لیا۔