Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 133 · Chapter 1347

مشروبات کا بیان

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا پسندیدہ مشروب اور برتن کو ڈھانپنے کا بیان

8 hadiths in this chapter

7439

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7439

Sahih

(۷۴۳۹)۔عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: کَانَ اَحَبُّ الشَّرَابِ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم الْحَلُوَّ الْبَارِدَ۔ (مسند احمد: ۲۴۶۰۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان فرماتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا سب سے پسندیدہ مشروب وہ تھا جو میٹھا اور ٹھنڈا ہو۔

7440

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7440

Sahih

(۷۴۴۰)۔(وَعَنْہَا اَیْضًا) اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم کَانَ یُسْتَقٰی لَہُ الْمَائُ الْعَذْبُ مِنْ بُیُوْتِ السُّقْیَائِ۔ (مسند احمد: ۲۵۲۰۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے ہی روایت ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے بیوت سقیا ء سے پینے کے لیے پانی لایاجاتا تھا۔

7441

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7441

Sahih

(۷۴۴۱)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم سُئِلَ اَیُّ الشَّرَابِ اَطْیَبُ؟ قَالَ: ((اَلْحَلُوُّ الْبَارِدُ۔)) (مسند احمد: ۳۱۲۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہمابیان کرتے ہیں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سوال کیا گیا کہ کون سا مشروب زیادہ پسندیدہ اور لذیذ ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو میٹھا اور ٹھنڈاہو۔

7442

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7442

Sahih

(۷۴۴۲)۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ الْأَنْصَارِیِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: ((غَطُّوا الْإِنَائَ وَأَوْکِئُوا السِّقَائَ، فَإِنَّ فِی السَّنَۃِ لَیْلَۃً یَنْزِلُ فِیہَا وَبَائٌ، لَا یَمُرُّ بِإِنَائٍ لَمْ یُغَطَّ وَلَا سِقَائٍ لَمْ یُوکَ إِلَّا وَقَعَ فِیہِ مِنْ ذٰلِکَ الْوَبَائِ۔)) (مسند احمد: ۱۴۸۸۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: برتنوں کو ڈھانپ کر اورمشکوں کے منہ باندھ کر رکھا کرو، کیونکہ سال میں ایک رات ایسی ہوتی ہے کہ اس میں ایک وبا اترتی ہے اور وہ ہر اس برتن میں داخل ہو جاتی ہے، جو ڈھانپا ہوا نہ ہو اور ہر اس مشک میں اتر جاتی ہے جس کامنہ نہ باندھا ہو۔

7443

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7443

Sahih

(۷۴۴۳)۔(وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ: جَائَ اَبُوْ حُمَیْدِ نِ الْاَنْصَارِیِّ رضي الله عنه بِاِنَائٍ مِنْ لَبَنٍ نَہَارًا اِلَی النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم وَھُوَ بِالْبَقِیْعِ، فَقَالَ النَّبِیُّ صلى الله عليه وآله وسلم: ((اَلَا خَمَّرْتَہٗ وَلَوْ اَنْ تَعْرُضَ عَلَیْہِ عُوْدًا۔)) (مسند احمد: ۱۴۱۸۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ہی مروی ہے ایک دن سیدنا ابو حمید انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ دودھ کا ایک برتن لے کر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بقیع میں تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تونے اسے ڈھانپا کیوں نہیں، اسے ڈھانپ لینا تھا، اگرچہ اس پر کوئی لکڑی رکھ کر ہی ڈھانپ لیتا۔

7444

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7444

Sahih

(۷۴۴۴)۔(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) یَقُولُ أَخْبَرَنِی أَبُو حُمَیْدٍ أَنَّہُ أَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِقَدَحِ لَبَنٍ مِنَ النَّقِیعِ لَیْسَ بِمُخَمَّرٍ فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((لَوْلَا خَمَّرْتَہُ وَلَوْ بِعُودٍ تَعْرُضُہُ۔)) قَالَ أَبُو حُمَیْدٍ: إِنَّمَا أَمَرَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالْأَسْقِیَۃِ أَنْ تُوکَأَ، وَبِالْأَبْوَابِ أَنْ تُغْلَقَ لَیْلًا، وَلَمْ یَذْکُرْ زَکَرِیَّا قَوْلَ أَبِی حُمَیْدٍ بِاللَّیْلِ۔ (مسند احمد: ۲۴۰۰۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) سیدنا ابو حمید ساعدی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بتایا کہ وہ نقیع مقام سے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس ایک دودھ کا پیالہ لائے، جو ڈھانپا ہوا نہ تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تونے اسے ڈھانپا کیوں نہیں، اگرچہ اس پر ایک لکڑی رکھ لاتا۔ ابو حمید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بیان کیا کہ نبی ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حکم دیا ہے کہ مشکوں کے منہ پر تسمہ باندھا جائے اور رات کے وقت دروازے بند رکھے جائیں، زکریا راوی نے رات کے الفاظ کا ذکر نہیں کیا۔

7445

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7445

Sahih

(۷۴۴۵)۔وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم فَاسْتَقٰی مَائً، فَقَالَ رَجُلٌ: اَلَا اَسْقِیْکَ نَبِیْذًا؟ قَالَ: ((بَلٰی۔)) قَالَ: فَخَرَجَ الرَّجُلُ یَسْعٰی، قَالَ: فَجَائَ بِاِنَائٍ فِیْہِ نَبِیْذٌ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((اَلَا خَمَّرْتَہُ وَلَوْ اَنْ تَعْرُضَ عَلَیْہِ عُوْدًا۔)) ثُمَّ شَرِبَ۔ (مسند احمد: ۱۴۴۲۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھے، آپ نے پانی طلب کیا، ایک آدمی نے کہا: جی میں آپ کو نبیذ پلاؤں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جی کیوں نہیں۔ وہ دوڑتا ہوا گیا اور ایک برتن لے آیا، اس میں نبیذ تھا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تونے اسے ڈھانپا کیوں نہیں، اگرچہ اس پر ایک لکڑی رکھ لیتا۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے وہ پی لیا۔

7446

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7446

Sahih

(۷۴۴۶)۔عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((لَا تَشْرَبُوْا اِلَّا فِیْمَا اُوْکِیْ عَلَیْہِ۔)) (مسند احمد: ۲۴۹۳۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم صرف ان مشکوں سے پیو، جن کے منہ باندھے گئے ہوں۔