Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 132 · Chapter 1339

ان چیزوں سے متعلقہ ابواب، جن کاکھانا مباح اور حلال ہے

دائیں ہاتھ سے کھانا اور پینا مستحب اور بائیں ہاتھ کے ساتھ مکروہ ہے

9 hadiths in this chapter

7396

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7396

Sahih

(۷۳۹۶)۔عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ اَبِیْ طَلْحَۃَ اَنَّ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((اِذَا اَکَلَ اَحَدُکُمْ فَلَا یَاْکُلْ بِشِمَالِہٖ، وَاِذَا شَرِبَ فَلَا یَشْرَبْ بِشِمَالِہٖ، وَاِذَا اَخَذَ فَلَا یَاْخُذْ بِشِمَالِہٖ، وَاِذَا اَعْطٰی فَلَا یُعْطِیْ بِشِمَالِہٖ)) (مسند احمد: ۲۳۰۳۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن ابی طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میں سے جب بھی کوئی کھائے توبائیں ہاتھ سے نہ کھائے اور جب بھی پانی پیے تو بائیں ہاتھ سے نہ پیےاور کوئی چیز پکڑے تو بائیں ہاتھ سے نہ پکڑے اور جب کوئی چیز کسی کو دے تو بائیں ہاتھ سے نہ دے۔

7397

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7397

Sahih

(۷۳۹۷)۔عَنْ سَالمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((لا یَاْکُلَنَّ اَحَدُکُمْ بِشِمَالِہٖ وَلَا یَشْرَبَنَّ بِہَا، فَاِنَّ الشَّیْطَانَ یَاْکُلُ بِہَا وَیَشْرَبُ بِہَا۔))، قَالَ: وَزَادَ نَافِعٌ: ((وَلَایَاْخُذَنَّ بِہَا وَلَا یُعْطِیَنَّ بِہَا۔)) (مسند احمد: ۶۱۱۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی ہرگز بائیں ہاتھ سے نہ کھائے اور نہ پیے، کیونکہ بائیں ہاتھ کے ساتھ شیطان کھاتا پیتا ہے اور ہر گز نہ بائیں ہاتھ کے ساتھ کوئی چیز لے اور نہ دے۔

7398

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7398

Sahih

(۷۳۹۸)۔عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم اَنْ یَاْکُلَ الرَّجُلُ بِشِمَالِہِ اَوْ یَشْرَبَ بِشِمَالِہٖ، قَالَ رُوْحٌ فِیْ حَدِیْثِہٖ: وَیَشْرَبَ بِشِمَالِہٖ۔ (مسند احمد: ۱۳۱۲۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے کہ آدمی بائیں ہاتھ سے کھائے پیے۔

7399

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7399

Sahih

(۷۳۹۹)۔عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنِ امْرَاَۃٍ مِنْہُمْ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَیَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم وَاَنَا آکُلُ بِشِمَالِیْ، وَکُنْتُ اِمْرَاۃً عَسْرَائَ، فَضَرَبَ یَدِیْ فَسَقَطَتِ اللُّقْمَۃُ، فَقَالَ: ((لَا تَاْکُلِیْ بِشِمَالِکِ وَقَدْ جَعَلَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی لَکِ یَمِیْنًا، (اَوْ قَالَ) قَدْ اَطْلَقََ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ یَمِیْنَکَ۔)) قَالَ: فَتَحَوَّلَتْ شِمَالِیْ یَمِیْنًا فَمَا اَکَلْتُ بِہَا بَعْدُ۔ (مسند احمد: ۲۳۶۱۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن محمد اپنے قبیلہ کی ایک عورت سے بیان کرتے ہیں، وہ کہتی ہیں: میرے پاس نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف لائے اور میں اپنے بائیں ہاتھ سے کھا رہی تھی، جبکہ میں بائیں ہاتھ سے کام کرنے والی خاتون تھی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میرے ہاتھ پر مارا اور میرا لقمہ گر گیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بائیں ہاتھ سے مت کھاؤ جبکہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں دایاں ہاتھ دیا ہے یا فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارا دایاں ہاتھ درست بنایا ہے۔ پس میرا بائیاں ہاتھ دائیں ہاتھ میں بدل گیا (یعنی میں نے آسانی کے ساتھ دائیں ہاتھ کے ساتھ کھانا شروع کر دیا)، وہ کہتی ہیں: پس میں نے اس کے بعد کبھی بائیں ہاتھ کے ساتھ کھانا نہیں کھایا۔

7400

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7400

Sahih

(۷۴۰۰)۔حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الزُّھْرِیِّ حَدَّثَنِیْ اَبُوْ بَکْرِ بْنُ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ جَدِّہِ عَنِ النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((اِذَا اَکَلَ احَدُکُمْ فَلْیَاْکُلْ بِیَمِیْنِہِ، وَاِذَا شَرِبَ فَلْیَشْرَبْ بِیَمِیْنِہٖ، فَاِنَّ الشَّیْطَانَ یَاْکُلُ بِشِمَالِہٖ وَیَشْرَبُ بِشِمَالِہٖ۔)) (مسند احمد: ۴۵۳۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی کھائے تو دائیں ہاتھ سے کھائے اور جب پیے تو دائیں ہاتھ سے پیے (اور بائیں ہاتھ سے نہ کھائے پیے) کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا اور پیتا ہے۔

7401

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7401

Sahih

(۷۴۰۱)۔عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((لَا تَاْکُلُوْا بِالشِّمَالِ، فَاِنَّ الشَّیْطَانَ یَاْکُلُ بِالشِّمَالِ)) (مسند احمد: ۱۴۶۴۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اپنے بائیں ہاتھ کے ساتھ نہ کھاؤ، کیونکہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ کے ساتھ کھاتا ہے۔

7402

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7402

Zaeef

(۷۴۰۲)۔عَنْ عَائِشَۃَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم اَنَّہٗ قَالَ: ((مَنْ اَکَلَ بِشِمَالِہِ اَکَلَ مَعَہُ الشَّیْطَانُ، وَمَنْ شَرِبَ بِشَمَالِہٖ شَرِبَ مَعَہُ الشِّیْطَانُ۔)) (مسند احمد: ۲۴۹۸۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو بائیں ہاتھ کے ساتھ کھاتا ہے، اس کے ساتھ شیطان کھاتا ہے اور جو بائیں ہاتھ کے ساتھ پیتا ہے، شیطان اس کے ساتھ پیتا ہے۔

7403

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7403

Sahih

(۷۴۰۳)۔عَنْ اَیاسِ بْنِ سَلَمَۃَ بْنِ الْاَکْوَعِ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یَقُوْلُ لِرَجُلٍ یُقَالُ لَہُ: بُسْرُ بْنُ رَاعِی الْعَیْرِ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: ابْنُ رَاعِی الْعَیْرِ) مِنْ اَشْجَعَ، اَبْصَرَہٗ یَاْکُلُ بِشِمَالِہٖ، فَقَالَ لَہٗ: ((کُلْ بِیَمِیْنِکَ۔)) فَقَالَ: لا اَسْتَطِیْعُ، فَقَالَ: ((لا اسْتَطَعْتَ۔)) قَالَ: فَمَا وَصَلَتْ یَمِیْنُہٗ اِلٰی فَمِہِ بَعْدُ۔ (مسند احمد: ۱۶۶۱۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا سلمہ بن اکوع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اشجع قبیلہ کے بسر بن راعی العیر نامی ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ بائیں ہاتھ سے کھا رہا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے فرمایا: دائیں ہاتھ کے ساتھ کھاؤ۔ اس نے کہا: مجھ سے دائیں ہاتھ سے کھانے کی استطاعت نہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تجھے استطاعت ہی نہ ہو۔ اس کے بعد اس کا دایاں ہاتھ اس کے منہ تک اٹھنے کے قابل نہ رہا تھا۔

7404

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7404

Zaeef

(۷۴۰۴)۔عَنْ حَفْصَۃَ ابْنَۃِ عُمَرَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم کَانَ اِذَا اَرَادَ اَنْ یَرْقُدَ وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنٰی تَحْتَ خَدِّہِ ثُمَّ قَالَ: ((اَللّٰہُمَّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ۔)) ثَلَاثَ مِرَارٍ، وَکَانَتْ یَدُہُ الْیُمْنٰی لِطَعَامِہِ وَشَرَابِہٖ، وَکَانَتْ یَدُہُ الْیُسْرٰی لِسَائِرِ حَاجَتِہٖ۔ (مسند احمد: ۲۶۹۹۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ حفصہ بنت عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان فرماتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب سونے کا ارادہ کرتے تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے رخسار کے نیچے رکھتے اور یہ دعا پڑھتے: اَللّٰہُمَّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ۔ (اے اللہ مجھے اس دن کے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔) یہ کلمات تین مرتبہ آپ کہتے تھے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا دایاں ہاتھ کھانے پینے کے لیے تھا اور بایاں ہاتھ دیگر (کچھ) ضروریات کے لیے تھا۔