Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 132 · Chapter 1338

ان چیزوں سے متعلقہ ابواب، جن کاکھانا مباح اور حلال ہے

کھڑے ہو کر اور ٹیک لگا کرکھانا کھانے کے مکروہ ہونے کا حکم

4 hadiths in this chapter

7392

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7392

Sahih

(۷۳۹۲)۔عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم نَہٰی عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا، قُلْتُ: فَالْاَکْلُ؟ قَالَ: ذَاکَ اَشَدُّ۔ (مسند احمد: ۱۲۹۰۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کھڑے ہو کر پانی پینے سے منع فرمایا ہے۔ میں نے کہا: اور کھانا؟ انھوں نے کہا: اس کا معاملہ تو اور سخت ہو گا۔

7393

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7393

Sahih

(۷۳۹۳)۔عَنْ اَبِیْ جُحَیْفَۃ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((لَا آکُلُ مُتَّکِئًا۔)) (مسند احمد: ۱۸۹۷۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو جحیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں ٹیک لگا کر نہیں کھاتا۔

7394

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7394

Sahih

(۷۳۹۴)۔عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: اُھْدِیَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم تَمْرٌ فَجَعَلَ یُقْسِمُہُ بِمِکْتَلٍ وَاحِدٍ وَاَنَا رَسُوْلُہُ بِہِ حَتّٰی فَرِغَ مِنْہُ، فَجَعَلَ یَاْکُلُ وَھُوَ مُقْعٍ اَکْلًا ذَرِیْعًا، فَعَرفْتُ فِیْ اَکْلِہِ الْجَوْعَ۔ (مسند احمد: ۱۳۱۳۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کھجوروں کا ہدیہ دیا گیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک ٹوکرے کی مدد سے ان کو تقسیم کرنا شروع کر دیا اور میں درمیان میں نمائندہ تھا جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تقسیم کرنے سے فارغ ہوئے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کھجوریں کھائیں، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پنڈلیاں اٹھائے اور پشت زمین پر جمائے ہوئے بیٹھے تھے اور تیزی سے کھجوریں کھا رہے تھے، میں نے محسوس کیا کہ آپ کو بھوک لگی ہوئی ہے۔

7395

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7395

Sahih

(۷۳۹۵)۔(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: بَعَثَنِی النَّبِیُّ صلى الله عليه وآله وسلم فِیْ حَاجَۃٍ، فَجِئْتُ وَھُوَ یَاْکُلُ تَمْرًا وَھُوَ مُقْعٍ۔)) (مسند احمد: ۱۲۸۹۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: مجھے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک کام کے لیے بھیجا، جب میں واپس آیا تو آپ پنڈلیاں کھڑے کئے ہوئے پشت زمین پر رکھے کھجوریں کھا رہے تھے۔