Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 132 · Chapter 1333

ان چیزوں سے متعلقہ ابواب، جن کاکھانا مباح اور حلال ہے

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پسندیدہ کھانوں کا ذکر

19 hadiths in this chapter

7350

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7350

Zaeef

(۷۳۵۰)۔عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ جَعْفَرٍ یُحَدِّثُ ابْنَ الزُّبَیْرِ وَقَدْ نُحِرَتْ لِلْقَوْمِ جَزُورٌ أَوْ بَعِیرٌ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَالْقَوْمُ یُلْقُونَ لِرَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اللَّحْمَ یَقُولُ: ((أَطْیَبُ اللَّحْمِ لَحْمُ الظَّہْرِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۴۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں لوگوں نے اونٹ ذبح کئے، جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سنا کہ لوگ ان کے لیے گوشت برتن میں ڈال رہے ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سب سے عمدہ گوشت جانور کی پشت کا گوشت ہے۔

7351

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7351

Zaeef

(۷۳۵۱)۔(وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ إِنَّ آخِرَ مَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی إِحْدٰی یَدَیْہِ رُطَبَاتٌ وَفِی الْأُخْرٰی قِثَّائٌ وَہُوَ یَأْکُلُ مِنْ ہٰذِہِ وَیَعَضُّ مِنْ ہٰذِہِ وَقَالَ: ((إِنَّ أَطْیَبَ الشَّاۃِ لَحْمُ الظَّہْرِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۴۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے یہ بھی روایت ہے، وہ کہتے ہیں: آخری کام جو میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا دیکھا، وہ یہ تھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ایک ہاتھ میں تازہ کھجوریں تھیں اور دوسرے ہاتھ میں ککڑی تھی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھجور کھاتے تھے اورساتھ ہی اس ککڑی سے ٹکڑا کاٹتے اور کھاتے تھے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بکری کا سب سے عمدہ گوشت پشت کا گوشت ہے۔

7352

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7352

Sahih

(۷۳۵۲)۔(وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ: رَاَیْتُ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم یَاْکُلُ الْقِثَّائَ بِالرُّطَبِ۔ (مسند احمد: ۱۷۴۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کودیکھا کہ تر کھجوروں کے ساتھ ککڑی کھا رہے تھے۔

7353

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7353

Zaeef

(۷۳۵۳)۔عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: کَانَ اَحَبُّ الْعُرَاقِ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم اَلذِّرَاعَ ذِرَاعَ الشَّاۃِ، وَکَانَ قَدْ سُمَّ فِی الذِّرَاعِ وَکَانَ یَرٰی اَنَّ الَیَہُوْدَ ھُمْ سَمُّوْہُ۔ (مسند احمد: ۳۷۳۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو گوشت والی ہڈی میں سے سب سے زیادہ پسندیدہ دستی تھی اور دستی بھی بکری کی، اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے بکری کی دستی میں زہر ملایا گیا تھا اور یہودیوں نے زہر دیا تھا۔

7354

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7354

Sahih

(۷۳۵۴)۔عَنْ شُرَحْبِیلَ عَنْ أَبِی رَافِعٍ مَوْلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ أُہْدِیَتْ لَہُ شَاۃٌ فَجَعَلَہَا فِی الْقِدْرِ فَدَخَلَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ((مَا ہٰذَا؟ یَا أَبَا رَافِعٍ!)) فَقَالَ: شَاۃٌ أُہْدِیَتْ لَنَا یَا رَسُولَ اللّٰہِ! فَطَبَخْتُہَا فِی الْقِدْرِ فَقَالَ:(( نَاوِلْنِی الذِّرَاعَ یَا أَبَا رَافِعٍ!) فَنَاوَلْتُہُ الذِّرَاعَ ثُمَّ قَالَ: ((نَاوِلْنِی الذِّرَاعَ الْآخَرَ۔)) فَنَاوَلْتُہُ الذِّرَاعَ الْآخَرَ ثُمَّ قَالَ: ((نَاوِلْنِی الذِّرَاعَ الْآخَرَ۔)) فَقَالَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّمَا لِلشَّاۃِ ذِرَاعَانِ، فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم أَمَا إِنَّکَ لَوْ سَکَتَّ لَنَاوَلْتَنِی =ذِرَاعًا فَذِرَاعًا مَا سَکَتَّ ثُمَّ دَعَا بِمَائٍ فَمَضْمَضَ فَاہُ وَغَسَلَ أَطْرَافَ أَصَابِعِہِ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی ثُمَّ عَادَ إِلَیْہِمْ فَوَجَدَ عِنْدَہُمْ لَحْمًا بَارِدًا فَأَکَلَ ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَصَلّٰی وَلَمْ یَمَسَّ مَائً۔ (مسند احمد: ۲۷۷۳۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ مولائے رسول سیدنا ابو رافع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:مجھے ایک بکری کا تحفہ دیا گیا، اسے ذبح کرکے اس کا گوشت ہنڈیا میں رکھ کر پکایا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے ابو رافع! اس کی دستی مجھے پکڑا دو۔ پس میں نے پکڑا دی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پھر فرمایا: اس کی دوسری دستی بھی مجھے دے دو۔ میں نے دوسری دستی بھی پکڑا دی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پھر فرمایا: مجھے ایک اور دستی دو۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! بکری کی دو ہی دستیاں تھیں، یہ سن کر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تو خاموش رہتا تو جب تک خاموش رہتا تو مجھے دستیاں پکڑاتا ہی رہتا۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پانی منگواکر اپنے منہ مبارک میں گھمایا اور انگلیاں دھوئیں پھرکھڑے ہوئے اور نماز ادا کی، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم واپس تشریف لائے اور ہمارے پاس ٹھنڈا گوشت پایا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے کھایا اور پھر مسجد میں داخل ہوئے اور دوسری نماز پڑھی اور پانی کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔

7355

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7355

Sahih

(۷۳۵۵)۔(وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ أَبِی رَافِعٍ قَالَ: صُنِعَ لِرَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ شَاۃٌ مَصْلِیَّۃٌ فَأُتِیَ بِہَا فَقَالَ لِی: ((یَا أَبَا رَافِعٍ! نَاوِلْنِی الذِّرَاعَ۔)) فَنَاوَلْتُہُ فَقَالَ: ((یَا أَبَا رَافِعٍ! نَاوِلْنِی الذِّرَاعَ۔)) فَنَاوَلْتُہُ ثُمَّ قَالَ: ((یَا أَبَا رَافِعٍ نَاوِلْنِی الذِّرَاعَ۔)) فَقُلْتُ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! وَہَلْ لِلشَّاۃِ إِلَّا ذِرَاعَانِ، فَقَالَ: ((لَوْ سَکَتَّ لَنَاوَلْتَنِی مِنْہَا مَا دَعَوْتُ بِہِ۔)) قَالَ وَکَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُعْجِبُہُ الذِّرَاعُ۔ (مسند احمد: ۲۴۳۶۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے بکری کا گوشت بھونا گیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے لایا گیا، سیدنا ابو رافع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے ابو رافع! مجھے دستی پکڑاؤ۔ میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو پکڑا دی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے ابو رافع! مجھے ایک اور دستی پکڑاؤ۔ میں نے وہ بھی پکڑا دی، پھرآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے ابو رافع! مجھے ایک اور دستی پکڑاؤ۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بکری کی صرف دو ہی دستیاں ہوتی ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تو خاموش رہتا تو جب تک میں دستی طلب کرتا رہتا، تو مجھے پکڑاتا رہتا۔ دراصل نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دستی کا گوشت بہت پسند تھا۔

7356

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7356

Sahih

(۷۳۵۶)۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یُحِبُّ الذِّرَاعَ۔ (مسند احمد: ۸۳۵۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دستی کا گوشت بہت پسند تھا۔

7357

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7357

Sahih

(۷۳۵۷)۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ صَنَعْنَا لِرَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَخَّارَۃً فَأَتَیْتُہُ بِہَا فَوَضَعْتُہَا بَیْنَ یَدَیْہِ فَاطَّلَعَ فِیہَا فَقَالَ: ((حَسِبْتُہُ لَحْمًا۔)) فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لِأَہْلِی فَذَبَحُوا لَہُ شَاۃً۔ (مسند احمد: ۱۴۶۳۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے سنگریزوں کا ایک برتن بنایا ہوا تھا، میں وہ برتن آپ کے پاس لایا اور اسے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے رکھ دیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس میں جھانکا اور فرمایا: میرا خیال ہے کہ اس میں گوشت ہے۔ میں نے اس چیز کا ذکر گھر والوں سے کیا (اور ہم سمجھ گئے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو گوشت کھانے کی خواہش ہے) پس انہوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے بکری ذبح کی۔

7358

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7358

Sahih

(۷۳۵۸)۔عَنْ اَنَسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم کَانَتْ تُعْجِبُہُ الْفَاغِیَۃُ وَکَانَ اَعْجَبُ الطَّعَامِ اِلَیِْہِ الدُّبَّائَ۔ (مسند احمد: ۱۲۵۷۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فاغیہ بہت پسند تھا اور کھانوں میں سے سب سے زیادہ پسندیدہ کھانا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کدو کا سالن تھا۔

7359

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7359

Sahih

(۷۳۵۹)۔(وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ: قُدِّمَتْ اِلَی النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم قَصْعَۃٌ فِیْھَا قَرْعٌ، قَالَ: وَکَانَ یُعْجِبُہُ الْقَرْعُ، قَالَ: فَجَعَلَ یَلْتَمِسُ الْقَرْعَ بِاِصْبَعَیْہِ اَوْ قَالَ: بِاَصَابِعِہٖ۔ (مسند احمد: ۱۲۶۵۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ہی روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے ایک پیالہ پیش کیا گیا، جس میں کدو تھا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کدو بہت پسند فرماتے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی انگلیوں کے ساتھ پیالے میں سے کدو تلاش کرنا شروع کر دیئے۔

7360

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7360

Sahih

(۷۳۶۰)۔(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) کَانَ النَّبِیُّ صلى الله عليه وآله وسلم یُعْجِبُہُ الْقَرْعُ، فَکَانَ اِذَا جِیْئَ بِمَرَقَۃٍ فِیْھَا قَرْعٌ جُعِلَتِ الْقَرْعُ مِمَّا یَلِیْہٖ۔ (مسند احمد: ۱۲۸۱۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کدو بہت پسند تھا، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس ایسا شوربا لایا جاتا، جس میں کدو ہوتا تو برتن کی کدو والی جانب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے قریب کر دی جاتی۔

7361

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7361

Sahih

(۷۳۶۱)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یَجْمَعُ بَیْنَ الرُّطَبِ والخِرْبَزِ۔ (مسند احمد: ۱۲۴۷۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا آپ تر کھجوروں اورتربوز کو ملا کرکھا رہے تھے۔

7362

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7362

Sahih

(۷۳۶۲)۔عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((نِعْمَ الْاِدَامُ الْخَلُّ، مَا اَقَفَرَ بَیْتٌ فِیْہِ خَلٌّ۔)) (مسند احمد: ۱۴۸۶۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سرکہ بہترین سالن ہے، وہ گھر (سالن سے) خالی نہیں ہے، جس میں سرکہ ہو۔

7363

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7363

Sahih

(۷۳۶۳)۔(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم طَلَبَ اَوْ سَاَلَ اَھْلَہُ الْاُدْمَ، قَالُوْا: مَا عِنْدَنَا اِلَّا خَلٌّ، قَالَ: فَدَعَا بِہِ فَجَعَلَ یَاْکُلُ بِہِ وَیَقُوْلُ: ((نِعْمَ الْاُدْمُ الْخَلُّ۔)) (مسند احمد: ۱۴۹۸۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند)نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے گھر والوں سے سالن طلب کیا، انہوں نے کہا: سالن تو نہیں، البتہ سرکہ ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سرکہ منگوایا اور اس کے ساتھ کھانا کھانا شروع کر دیا اور فرمایا: سرکہ توبہترین سالن ہے۔

7364

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7364

Sahih

(۷۳۶۴)۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ أَنَّ نَبِیَّ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِیَدِہِ إِلٰی مَنْزِلِہِ فَلَمَّا انْتَہٰی قَالَ: ((مَا مِنْ غَدَائٍ أَوْ عَشَائٍ۔)) شَکَّ طَلْحَۃُ قَالَ فَأَخْرَجُوا فَلِقًا مِنْ خُبْزٍ قَالَ: ((مَا مِنْ أُدْمٍ۔)) قَالُوا: لَا إِلَّا شَیْئٌ مِنْ خَلٍّ، قَالَ: ((أَدْنِیہِ فَإِنَّ الْخَلَّ نِعْمَ الْأُدْمُ ہُوَ۔)) قَالَ جَابِرٌ: مَا زِلْتُ أُحِبُّ الْخَلَّ مُنْذُ سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم و قَالَ طَلْحَۃُ: مَا زِلْتُ أُحِبُّ الْخَلَّ مُنْذُ سَمِعْتُہُ مِنْ جَابِرٍ۔ (مسند احمد: ۱۵۳۶۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے لے کر اپنے گھر کی جانب چل دیئے، جب گھرپہنچے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پوچھا: کوئی دوپہر کا یا شام کا کھانا ہے؟ انہوں نے روٹی کے چند ٹکڑے دیئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سالن نہیں ہے؟ انہوں نے کہا: جی نہیں، البتہ سرکہ ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اسے میرے پاس لاؤ، سرکہ تو بہترین سالن ہے۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: جب سے میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہ سنا ہے کہ سرکہ بہترین سالن ہے اس وقت سے لے کر میں نے سرکہ پسند کرنا شروع کر دیا اور سیدنا طلحہ ‌بن نافع رحمہ اللہ نے کہا: جب سے میں نے سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے سرکہ کے بارے میں یہ بات سنی، اس وقت سے میں نے بھی سرکہ پسند کرنا شروع کر دیا۔

7365

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7365

Zaeef

(۷۳۶۵)۔حَدَّثَنَا وَکِیْعٌ ثَنَا ابْنُ اَبِیْ خَالِدٍ یَعْنِیْ اِسْمَاعِیْلَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ دَخَلْتُ عَلٰی رَجُلٍ وَہُوَ یَتَمَجَّعُ لَبَنًا بِتَمْرٍ فَقَالَ ادْنُ فَإِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم سَمَّاہُمَا الْأَطْیَبَیْنِ (مسند احمد: ۱۵۹۸۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ اسماعیل اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں: وہ کہتے ہیں:میں ایک آدمی کے پاس داخل ہوا، وہ کھجور اور دودھ ملا کر کھا رہا تھا، اس نے مجھے کہا: قریب ہو جا اور کھا، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان دونوں چیزوں کو افضل اورعمدہ قرار دیا ہے۔

7366

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7366

Sahih

(۷۳۶۶)۔عَنْ اَبِیْ اُسَیْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((کُلُوْ الزَّیْتَ وَادَّھِنُوْا بِہِ فَاِنَّہُ مِنْ شَجَرَۃٍ مُبَارَکَۃٍ۔)) (مسند احمد: ۱۶۱۵۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو اسید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: زیتون کا تیل کھاؤ اور بدن پر بھی لگاؤ، کیونکہ یہ مبارک درخت سے پیدا ہوتاہے۔

7367

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7367

Sahih

(۷۳۶۷)۔عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: قَالَ النَّبِیُّ صلى الله عليه وآله وسلم: ((فَضْلُ عَائِشَۃَ عَلَی النِّسَائِ کَفَضْلِ الثَّرِیْدِ عَلٰی سَائِرِ الطَّعَامِ۔)) (مسند احمد: ۱۳۸۲۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی دیگر عورتوں پر اتنی فضیلت ہے، جس طرح تمام کھانوں پر ثرید کی فضیلت ہے۔

7368

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7368

Sahih

(۷۳۶۸)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((مَنْ اَطْعَمَہُ اللّٰہُ طَعَامًا فَلْیَقُلْ: اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَاَطْعِمْنَا خَیْرًا مِنْہُ، وَمَنْ سَقَاہُ اللّٰہُ لَبَنًا فَلْیَقُلْ: اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَزِدْنَا مِنْہُ، فَاِنَّہُ لَیْسَ شَیْئٌ یُجْزِیئُ مَکَانَ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ غَیْرَ اللَّبَنِ۔)) (مسند احمد: ۱۹۷۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جسے اللہ تعالیٰ کھانا نصیب کرے، وہ کہے: اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَاَطْعِمْنَا خَیْرًا مِنْہُ۔ ( اے میرے اللہ! اس میں ہمارے لیے برکت کر دے اور ہمیں اس سے بہتر کھلا) اور جسے اللہ تعالیٰ دودھ پینا نصیب کرے، وہ یہ دعا پڑھے: اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَزِدْنَا مِنْہ۔ (اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت کر دے اور اس میں اضافہ فرما۔)، دودھ ہی ہے جو کھانے اور پینے دونوں کی جگہ پر کفایت کرتا ہے۔