Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 132 · Chapter 1327

ان چیزوں سے متعلقہ ابواب، جن کاکھانا مباح اور حلال ہے

خرگوش ‘ سیہی اور مرغی کے گوشت کا حکم

4 hadiths in this chapter

7306

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7306

Sahih

(۷۳۰۶)۔عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ یَقُولُ ثَارَتْ أَرْنَبٌ فَتَبِعَہَا النَّاسُ فَکُنْتُ فِی أَوَّلِ مَنْ سَبَقَ إِلَیْہَا فَأَخَذْتُہَا فَأَتَیْتُ بِہَا أَبَا طَلْحَۃَ قَالَ فَأَمَرَ بِہَا فَذُبِحَتْ ثُمَّ شُوِّیَتْ قَالَ ثُمَّ أَخَذَ عَجْزَہَا فَقَالَ: ائْتِ بِہِ النَّبِیَّ فَاَتَیْتُہُ بِہِ، قَالَ: قُلْتُ: اِنَّ اَبَا طَلْحَۃَ اَرْسَلَ الَیْکُمْ بِعَجْزِ ھٰذِہِ الْاَرْنَبِ، قَالَ: فَقَبِلَہُ مِنِّیْ۔ (مسند احمد: ۱۳۴۶۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک خرگوش بھاگا، لوگوں نے اس کا پیچھا کیا، میں ان میں سب سے آگے نکل گیا اور خرگوش پکڑ لیا، میں اسے سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس لے آیا، انہوں نے اسے ذبح کرنے کا کہا، پس اسے ذبح کیا گیا اور پھر اس کا گوشت بھونا گیا، پھر اس کا سرین والا پچھلا حصہ پکڑا اور کہا: جاؤ اور یہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دے آؤ، پس میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور کہا: ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے خرگوش کا یہ سرین بھیجا ہے، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے قبول کر لیا۔

7307

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7307

Sahih

(۷۳۰۷)۔عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَفْوَانَ اَنَّہُ صَادَ اَرْنَبَیْنِ فَلَمْ یَجِدْ حَدِیْدَۃً یَذْبَحَُھُمَا بِہَا فَذَبَحَہُمَا بِمَرْوَۃٍ، فَاَتٰی رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم فَاَمَرَہُ بِاَکْلِہِمَا۔ (مسند احمد: ۱۵۹۶۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا محمد بن صفوان سے مروی ہے کہ انھوں نے دو خرگوش شکار میں پکڑے، لوہے کی کوئی چیز موجود نہ تھی، جس کے ساتھ انہیں ذبح کرتے، سو انھوں نے ایک پتھر کی نوک کے ساتھ انہیں ذبح کر دیا، جب وہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں ان کو کھانے کا حکم دیا۔

7308

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7308

Zaeef

(۷۳۰۸)۔عَنْ عِیسَی بْنِ نُمَیْلَۃَ الْفَزَارِیِّ عَنْ أَبِیہِ قَالَ کُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ فَسُئِلَ عَنْ أَکْلِ الْقُنْفُذِ فَتَلَا ہٰذِہِ الْآیَۃَ {قُلْ لَا أَجِدُ فِیمَا أُوحِیَ إِلَیَّ مُحَرَّمًا} إِلَی آخِرِ الْآیَۃِ فَقَالَ شَیْخٌ عِنْدَہُ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ ذُکِرَ عِنْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ((خَبِیثٌ مِنَ الْخَبَائِثِ۔)) فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِنْ کَانَ قَالَہُ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم فَہُوَ کَمَا قَالَہُ۔ (مسند احمد: ۸۹۴۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ نمیلہ فزاری سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کے پاس تھا، ان سے سیہہ کے حکم کے بارے میں پوچھا گیا، انھوں نے جواباً یہ آیت پڑھی: {قُلْ لَآ أَجِدُ فِیمَا أُوحِیَ إِلَیَّ مُحَرَّمًا…} … کہہ دو کہ جو میری طرف وحی کی گئی ہے، اس میں حرام صرف یہ پاتا ہوں کہ وہ مردار ہو یا بہایا ہوا خون ہو یا خنزیر کا گوشت ہو یہ پلید ہے یا فسق ہے یا جو غیر اللہ کے نام پر پکاری گئی چیز ہو۔ سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہماکے پاس بیٹھے ہوئے ایک بزرگ نے کہا: میں نے سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے سنا ہے، انھوں نے کہا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہاں اس سیہہ کا ذکر کیا گیا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا: یہ خبیث جانوروں میں ایک خبیث جانور ہے۔ یہ سن کر سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہمانے کہا: اگر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے متعلق یہ فرمایا ہے تو پھر تو اسی طرح ہے جس طرح آپ نے فرمایا ہے۔

7309

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7309

Sahih

(۷۳۰۹)۔عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی اَنَّہُ جَائَ رَجُلٌ وَھُوَ یَاْکُلُ دَجَاجًا فَتَنَحّٰی، فَقَالَ: اِنِّیْ حَلَفْتُ اَنْ لَا آکُلَہُ، اِنِّیْ رَاَیْتُہُ یَاْکُلُ شَیْئًا قَذِرًا، فَقَالَ لَہُ: ادْنُہُ فَقَدْ رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یَاْکُلُہُ۔ (مسند احمد: ۱۹۷۸۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا، جبکہ وہ مرغی کا گوشت کھا رہے تھے، وہ علیحدہ ہو گیا اور اس نے یہ کھانا نہ کھایا۔ سیدنا ابو موسیٰ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے جب اس سے دریافت کیا تو اس نے کہا: میں نے اسے نہ کھانے کی قسم اٹھائی ہے، کیونکہ میں نے اسے دیکھا کہ یہ گندگی کھاتی ہے، سیدنا ابو موسیٰ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: قریب ہو جاؤ اور اسے کھاؤ، کیونکہ میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مرغی کا گوشت کھاتے تھے۔