Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 13 · Chapter 119

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے وضو کی کیفیت

سر، دونوں کانوں اور دونوں کنپٹیوں کے مسح کا بیان

14 hadiths in this chapter

660

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #660

Sahih

۔ (۶۶۰)۔عَنْ عُروَۃَ بْنِ قَبِیصَۃَ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ عَنْ أَبِیْہِ أَنَّ عُثْمَانَ ؓ قَالَ: أَلَا أُرِیْکُم کَیفَ کَانَ وُضُوئُ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم؟ قَالُوْا: بَلٰی، فَدَعَا بِمَائٍ فَمَضْمَضَ ثَلَاثًا وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثًا وَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلَاثًا وَذِرَاعَیْہِ ثَـلَاثًا وَمَسَحَ رَأْسَہُ وَغَسَلَ قَدَمَیْہِ ثَـلَاثًا ثُمَّ قَالَ: وَاعْلَمُوْا أَنَّ الْأُذُنَیْنِ مِنَ الرَّأسِ، ثُمَّ قَالَ: قَدْ تَحَرَّیْتُ لَکُمْ وُضُوئَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم۔ (وَتَقَدَّمَ فِی بَابِ غَسْلِ الْوَجْہِ مِنْ حَدِیْثِ أَبِیْ أُمَامَۃَ قَالَ: وَکَانَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَمْسَحُ رَأْسَہُ مَرَّۃً وَاحِدَۃً وَ کَانَ یَقُوْلُ: (( اَ لْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ۔)) (مسند أحمد: ۴۲۹)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عثمانؓ نے کہا: کیا میں تمہیں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کا وضو نہ دکھا دوں؟ لوگوں نے کہا: جی کیوں نہیں، پھر انھوں نے پانی منگوایا، تین دفعہ کلی کی، تین بار ناک جھاڑا، تین مرتبہ چہرہ دھویا، تین تین بار بازو دھوئے، پھر سر کا مسح کر کے تین تین بار دونوں پاؤں کو دھویا اور پھر کہا: جان لو کہ کان، سر میں سے ہیں۔ تحقیق میں نے تمہارے لیے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کا وضو پیش کیا ہے۔ بَابُ غَسَلِ الْوَجْہِ میں سیدنا ابو امامہؓ کی یہ حدیث گزر چکی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے سر کا ایک دفعہ مسح کیا اور آپ فرماتے تھے کان، سر میں سے ہیں۔

661

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #661

Sahih

۔ (۶۶۱)۔عَنْ بُسْرِبْنِ سَعِیدٍ قَالَ: أَتٰی عُثْمَانُ الْمَقَاعِدَ فَدَعَا بِوَضُوئٍ فَتَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْہَہُ ثَلَاثًا وَیَدَیْہِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِہِ وَرِجْلَیْہِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَتَوَضَّأُ، یَا ہٰؤُلَائِ! أَکَذَاکَ؟ قَالُوْا: نَعَمْ، لِنَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عِنْدَہُ۔ (مسند أحمد: ۴۸۷)

اردو ترجمہ · Urdu

بسر بن سعید کہتے ہے: سیدنا عثمانؓ مقاعد میں آئے اور وضو کا پانی منگوایا اس طرح وضو کیا کہ کلی کی، ناک میں پانی چڑھایا، تین دفعہ چہرہ دھویا، دونوں ہاتھوں کو تین تین بار دھویا، پھر سر کا مسح کر کے دونوں پاؤں کو تین تین دفعہ دھویا اور کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو اس طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ اے لوگو! کیا اسی طرح تھا؟ انھوں نے کہا: جی ہاں۔ سیدنا عثمان ؓ نے اپنے موجود صحابہ کی ایک جماعت سے یہ تصدیق کروائی تھی۔

662

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #662

Sahih

۔ (۶۶۲)۔عَنْ زِرٍّبنِْ حُبَیشٍ قَالَ: مَسَحَ عَلِیٌّؓ رَأْسَہُ فِیْ الْوُضُوئِ حَتّٰی أَرَادَ أَنْ یَقْطُرَ وَقَالَ: ہٰکَذَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَتَوَضَّأُ۔ (مسند أحمد: ۸۷۳)

اردو ترجمہ · Urdu

زر بن حبیش کہتے ہیں: سیدنا علیؓ نے وضو کرتے وقت اس طرح سر کا مسح کیا کہ قریب تھا کہ پانی کے قطرے گرنے لگیں، پھر انھوں نے کہا: میں نے اسی طرح رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا تھا۔

663

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #663

Sahih

۔ (۶۶۳)۔حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا سُرَیْجُ بْنُ نُعْمَانَ قَالَ: ثَنَا عَبْدُاللّٰہِ بْنُ وَہْبٍ الْمِصْرِیُّ عَنْ عَمْرٍوبْنِ الْحَارِثِ بْنِ یَعْقُوبَ الْأَنْصَارِیِّ أَنَّ حِبَّانَ بْنَ وَاسِعٍ الْأَنْصَارِیَّ حَدَّثَہُ أَنَّہُ سَمِعَ عَبْدَاللّٰہِ بْنَ زَیْدِ بْنِ عَاصِمٍ الْمَازِنِیَّ یَذْکُرُ أَ نَّہُ رَاٰی رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تَوَضَّأَ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْہَہُ ثَـلَاثًا وَیَدَہُ الْیُمْنٰی ثَـلَاثًا وَالْأُخْرٰی ثَـلَاثًا وَمَسَحَ رَأْسَہُ بِمَائٍ غَیْرِ فَضْلِ یَدِہِ وَغَسَلَ رِجْلَیْہِ حَتّٰی أَنْقَاہُمَا۔ (مسند أحمد: ۱۶۵۸۱)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبد اللہ بن زید بن عاصمؓ بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو اس طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے کلی کی، ناک میں پانی چڑھایا، پھر تین بار چہرہ دھویا، اس کے بعد دایاں بازو تین بار اور پھر بایاں باز تین مرتبہ دھویا، پھر سر کا مسح اس پانی سے کیا جو ہاتھوں سے بچا ہوا نہیں تھا، پھر دونوں پاؤں کو دھویا، یہاں تک کہ ان کو صاف کر دیا۔

664

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #664

Sahih

۔ (۶۶۴)۔وَعَنْہُ أَیْضًا أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَسَحَ رَأْسَہُ بِیَدَیْہِ فَأَقْبَلَ بِہِمَا وَأَدْبَرَ بَدَأَ بِمُقَدَّمِ رَأْسِہِ ثُمَّ ذَہَبَ بِہِمَا اِلٰی قَفَاہُ ثُمَّ رَدَّہُمَا حَتّٰی رَجَعَ اِلَی الْمَکَانِ الَّذِی بَدَأَ مِنْہُ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَیْہِ۔ (مسند أحمد: ۱۶۵۵۲)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبد اللہ بن زید ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے سر کا اس طرح مسح کیا کہ دونوں ہاتھوں کو آگے سے لے گئے اور پیچھے سے لے آئے، (اس کی تفصیل یہ ہے کہ) سر کے سامنے والے حصے سے شروع کیا، یہاں تک کہ ہاتھوں کو گدی تک لے گئے، پھر ان کو لوٹا کر وہاں لے آئے، جہاں سے شروع کیا تھا، پھر اپنے پاؤں دھوئے۔

665

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #665

Sahih

۔ (۶۶۵)۔عَنْ عَبْدِخَیْرٍ (یَصِفُ وُضُوئَ عَلِیٍّ ؓ) قَالَ: ثُمَّ وَضَعَ یَدَہُ فِی الرَّکْوَۃِ فَمَسَحَ بِہَا رَأسَہُ بِکَفَّیْہِ جَمِیعًا مَرَّۃً وَاحِدَۃً ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَیہِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ (عَلِیٌ): ھٰذَا وُضُوئُ نَبِیِّکُمْ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَاعْلَمُوْہُ، (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: قَالَ: وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ فَبَدَأَ بِمُقَدَّمِ رَأسِہِ اِلٰی مُؤَخَّرِہِ وَقَالَ: وَلَا أَدْرِیْ أَرَدَّ یَدَہُ أَمْ لَا، وَغَسَلَ رِجْلَیْہِ ثُمَّ قَالَ: مَنْ أَحَبَّ أَن یَنْظُرَ اِلٰی وُضُوئِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَھٰذَا وُضُوئُ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم) (مسند أحمد:۱۰۲۷)

اردو ترجمہ · Urdu

عبد ِ خیر، سیدنا علیؓ کا وضو بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: پھر انھوں نے اپنا ہاتھ برتن میں رکھا اور دونوں ہتھیلیوں سے سارے سر کا ایک دفعہ مسح کیا، پھر دونوں پاؤں کو تین تین بار دھویا، پھر انھوں نے کہا: یہ تمہارے نبی کا وضو ہے، اس کو سیکھ لو۔ ایک روایت میں ہے: انھوں نے اپنے سر کا مسح اس طرح کیا کہ سر کے اگلے حصے سے پچھلے حصے تک لے گئے۔ لیکن راوی کہتا ہے: میں یہ نہیں جانتا کہ ہاتھوں کو واپس لوٹایا تھا یا نہیں، پھر انھوں نے اپنے پاؤں دھوئے اور کہا: جو آدمی رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کا وضو دیکھنا پسند کرتا ہے تو یہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کا وضو ہے۔

666

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #666

Zaeef

۔ (۶۶۶)۔عَنْ طَلْحَۃَ الأَیَامِیِّ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ أَ نَّہُ رَاٰی رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَمْسَحُ رَأْسَہُ حَتّٰی بَلَغَ الْقَذَالَ وَمَا یَلِیْہِ بِمُقَدَّمِ الْعُنُقِ بِمَرَّۃٍ، قَالَ: الْقَذَالُ سَالِفَۃُ الْعُنُقِ۔ (مسند أحمد: ۱۶۰۴۷)

اردو ترجمہ · Urdu

ان کے دادے (سیدنا عمرو بن کعب یا کعب بن عمروؓ) سے مروی ہے کہ انھوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے سر کا مسح کیا، یہاں تک کہ سر کے پچھلے حصے اور اس کے ساتھ ملے ہوئے گردن کے اگلے حصے کا ایک دفعہ مسح کیا۔ راوی نے کہا: گردن کے پچھلے حصے کو قَذَال کہتے ہیں۔

667

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #667

Sahih

۔ (۶۶۷)۔عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِیکَرِبَ الْکِنْدِیِّؓ قَالَ: أُتِیَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِوَضُوئٍ فَتَوَضَأَ فَغَسَلَ کَفَّیْہِ ثَلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ وَجْہَہُ ثَلَاثًا ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ وَأُذُنَیْہِ ظَاہِرِہُمَا وَ بَاطِنِہُمَا وَغَسَلَ رِجْلَیْہِ ثَلَاثًا۔ (مسند أحمد: ۱۷۳۲۰)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا مقدام بن معدیکرب کندیؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے پاس وضو کا پانی لایا گیا، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے وضو کیا، دونوں ہتھیلیوں کو تین مرتبہ دھویا، تین بار چہرہ دھویا، پھر تین تین بار کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا اور سر اور کانوں کے ظاہری اور باطنی حصے کا مسح کر کے پاؤں کو تین بار دھویا۔

668

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #668

Sahih

۔ (۶۶۸)۔عَنْ أَبِی الْأَزْہَرِ عَنْ مُعَاوِیَۃَ (بْنِ سُفْیَانَ) ؓ أَنَّہُ ذَکَرَ لَہُمْ وُضُوئَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَنَّہُ مَسَحَ رَأسَہُ بِغُرْفَۃٍ مِن مَائٍ حَتّٰی یَقْطُرَ الْمَائُ مِن رَأسِہِ أَوْ کَادَ یَقْطُرُ وَأَنَّہُ أَرَاہُمْ وُضُوئَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم، فَلَمَّا بَلَغَ مَسْحَ رَأْسِہٖ وَضَعَ کَفَّیْہِ عَلٰی مُقَدَّمِ رَأْسِہِ ثُمَّ مَرَّ بِہِمَا حَتّٰی بَلَغَ الْقَفَا ثُمَّ رَدَّہُمَا حَتّٰی بَلَغَ الْمَکَانَ الَّذِی بَدَأَ مِنْہُ۔ (مسند أحمد: ۱۶۹۷۹)

اردو ترجمہ · Urdu

ابو ازہر کہتے ہیں کہ سیدنا معاویہ بن سفیانؓ نے ان کے لیے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے وضو کا ذکر کیا، انھوں نے پانی کے ایک چلّو سے سر کا مسح کیا، یہاں تک کہ سر سے پانی کے قطرے گرنے لگے یا قریب تھا کہ گرنے لگیں، بہرحال انھوں نے ان کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کا وضو کر کے دکھایا، جب وہ سر کے مسح تک پہنچے تو انھوں نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو سر کے اگلے حصے پر رکھا، پھر ان کو سر پر پھیرتے گئے، یہاں تک کہ گدی تک پہنچ گئے، پھر اسی جگہ پر لوٹا کر لے آئے، جہاں سے شروع کیا تھا۔

669

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #669

Sahih

۔ (۶۶۹)۔حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا سُفْیَانُ قَالَ: ثَنَا عَمْرُو بْنُ یَحْیٰی ابْنِ عُمَارَۃَ بْنِ أَبِی حَسَنٍ الْمَازِنِیُّ الْأَنْصَارِیُّ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بِْن زَیْدٍ ؓ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تَوَضَّأَ، قَالَ سُفْیَانُ: ثَنَا یَحْیَ بْنُ سَعِیْدٍ عَنْ عَمْرٍو بْنِ یَحْیٰ مُنْذُ أَرْبَع وَ سَبْعِیْنَ سَنَۃً وَسَأَلْتُہُ بَعْدَ ذَالِکَ بِقَلِیْلٍ وَکَانَ یَحْیٰی أَکْبَرَ مِنْہُ، قَالَ سُفْیَانُ: سَمِعْتُ مِنْہُ ثَلَاثَۃَ أَحَادِیْثَ، فَغَسَلَ یَدَیْہِ مَرَّتَیْنِ وَوَجْہَہُ ثَلَاثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ مَرَّتَیْنِ، قَالَ أَبِیْ: سَمِعْتُہُ مِنْ سُفْیَانَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ یَقُولُ: غَسَلَ رِجْلَیْہِ مَرَّتَیْنِ، وَقَالَ مَرَّۃً: مَسَحَ بِرَأْسِہِ مَرَّۃً، وَقَالَ مَرَّتَیْنِ: مَسَحَ بِرَأْسِہِ مَرَّتَیْنِ۔ (مسند أحمد: ۱۶۵۶۶)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبد اللہ بن زیدؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے وضو کیا، امام سفیان نے کہا: چوہتر برس ہو گئے ہیں کہ یحیی بن سعید نے مجھے یہ حدیث بیان کی تھی، اس کے کچھ عرصہ بعد بھی میں نے ان سے سوال کیا تھا اور یحیی ان سے بڑے تھے۔ سفیان کہتے ہیں: میں نے ان سے تین احادیث سنی تھیں، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے اپنے ہاتھوں کو دو مرتبہ اور چہرے کو تین مرتبہ دھویا اور دو بار سر کا مسح کیا۔ امام احمد کہتے ہیں: میں نے سفیان سے یہ حدیث تین مرتبہ سنی، وہ کہتے تھے: پاؤں کو دو مرتبہ دھویا، لیکن ایک دفعہ یوں بیان کیا کہ سر کا ایک دفعہ مسح کیا اور دو مرتبہ یوں بیان کیا کہ سر کا دو دفعہ مسح کیا۔

670

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #670

Zaeef

۔ (۶۷۰)۔عَنِ الرُّبَیِّعِِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَائَؓ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تَوَضَّأَ عِنْدَہَا (قَالَتْ:) فَرَأَیْتُہُ مَسَحَ عَلٰی رَأْسِہِ مَجَارِیَ الشَّعْرِ مَا أَقْبَلَ مِنْہُ وَمَا أَدْبَرَ وَمَسَحَ صُدْغَیْہِ وَأُذُنَیْہِ ظَاہِرَہُمَا وَبَاطِنَہُمَا۔ (مسند أحمد: ۲۷۵۶۲)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ ربیع بنت معوذؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے ان کے پاس وضو کیا، وہ کہتی ہیں: میں نے دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے سر کے سامنے والے اور پچھلے حصے پر اس طرح مسح کیا کہ جس سمت میں بال پڑے تھے، اُسی سمت میں ہاتھ پھیر دیااور اپنی کنپٹیوں اور کانوں کے ظاہری اور باطنی حصے پر بھی مسح کیا۔

671

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #671

Zaeef

۔ (۶۷۱)۔ (وَعَنْہَا مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ)۔ قَالَتْ: أَتَانَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَوَضَعْنَا لَہُ الْمِیْضَأَۃَ فَتَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ مَرَّتَیْنِ بَدَأَ بِمُؤَخَّرِہِ وَأَدْخَلَ اِصْبَعَیْہِ فِی أُذُنَیْہِ (وَفِی رِوَایَۃٍ: فِی جُحْرِ أُذُنَیْہِ)۔ (مسند أحمد: ۲۷۵۵۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) وہ کہتی ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ ہمارے پاس تشریف لائے، ہم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے لیے برتن رکھا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے تین تین بار وضو کیا اور دو دفعہ سر کا مسح اس طرح کیا کہ سر کے پچھلے حصے سے شروع کیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے (کانوں کے مسح کے دوران) کانوں میں اور ایک روایت کے مطابق کانوں کے سوراخوں میں انگلیاں ڈالیں۔

672

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #672

Zaeef

۔ (۶۷۲)۔(وَعَنْہَا أَیْضًا فِی رِوَایَۃٍ أُخْرٰی) قَالَتْ: وَمَسَحَ رَأْسَہُ بِمَا بَقِیَ مِنْ وَضُوئِہِ فِی یَدَیْہِ مَرَّتَیْنِ، بَدَأَ بِمُؤَخَّرِہِ ثُمَّ رَدَّ اِلٰی نَاصِیَتِہِ وَمَسَحَ أُذُنَیْہِ مُقَدَّمَہُمَا وَمُؤَخَّرَہُمَا۔ (مسند أحمد: ۲۷۵۵۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (مزید ایک روایت) وہ کہتی ہیں: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے ہاتھوں کے بچے ہوئے پانی سے سر کا دو دفعہ مسح اس طرح کیا کہ پچھلے حصے سے شروع کر کے پیشانی کی طرف ہاتھوں کو لوٹایا اور کانوں کے اگلے اور پچھلے حصوں پر مسح کیا۔

673

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #673

Zaeef

۔ (۶۷۳)۔ (وَعَنْہَا مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ)۔أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تَوَضَّأَ عِنْدَہَا فَمَسَحَ الرَّأْسَ کُلَّہُ مِن فَوْقِ الشَّعْرِ کُلَّ نَاحِیَۃٍ لِمُنْصَبِّ الشَّعْرِ لَا یُحَرِّکُ الشَّعْرَ عَنْ ہَیْئَتِہِ۔ (مسند أحمد: ۲۷۵۶۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (ایک اور سند) وہ کہتی ہیں: بیشک رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے ان کے ہاں وضو کیا، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے سارے سر کا اس طرح مسح کیا کہ اوپر سے جس طرف بال گر رہے تھے، اسی طرف ان کے اوپر ہاتھ پھیر دیئے اور بالوں کو ان کی ہیئت اور کیفیت سے حرکت نہیں دی۔