Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 13 · Chapter 118

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے وضو کی کیفیت

بازوؤں کو کہنیوں سمیت دھونے، سفیدی کو لمبا کرنے، انگلیوں کا خلال کرنے اور ملنے کا بیان

7 hadiths in this chapter

653

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #653

Sahih

۔ (۶۵۳)۔عَنْ أَبِیْ زُرْعَۃَ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ ؓ دَعَا بِوَضُوئٍ فَتَوَضَّأَ وَغَسَلَ ذِرَاعَیْہِ حَتَّی جَاوَزَ الْمِرْفَقَیْنِ، فَلَمَّا غَسَلَ رِجْلَیْہِ جَاوَزَ الْکَعْبَیْنِ اِلَی السَّاقَیْنِ، فَقُلْتُ: مَا ہٰذَا؟ فَقَالَ: ھٰذَا مَبْلَغُ الْحِلْیَۃِ۔ (مسند أحمد: ۷۱۶۶)

اردو ترجمہ · Urdu

ابو زرعہ کہتے ہیں: سیدنا ابو ہریرہؓ نے پانی منگواکر وضو کیا، جب انھوں نے بازوؤں کو دھویا تو کہنیوں سے تجاوز کر گئے، اسی طرح جب پاؤں کو دھویا، تو ٹخنوں سے تجاوز کر کے پنڈلیوں کو بھی دھونے لگ گئے، میں نے کہا: یہ کیسا وضو ہے؟ انھوں نے کہا: یہ زیور اور زینت کے پہنچنے کی جگہ ہے۔

654

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #654

Sahih

۔ (۶۵۴)۔عَنْ نُعَیْمِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ الْمُجْمِرِ أَنَّہُ رَقِیَ اِلٰی أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ عَلٰی ظَہْرِ الْمَسْجِِدِ وَہُوَ یَتَوَضَّأُ فَرَفَعَ فِیْ عَضُدَیْہِ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَیَّ فَقَالَ: اِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((اِنَّ أُمَّتِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ہُمُ الْغُرُّ الْمُحَجَّلُونَ مِنْ آثَارِ الْوُضُوئِ، فَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْکُمْ أَن یُطِیْلَ غُرَّتَہُ فَلْیَفْعَلْ۔)) فَقَالَ نُعَیْمٌ: لَا أَدْرِیْ قَوْلَہُ مَنِ اسْتَطَاعَ أَن یُطِیْلَ غُرَّتَہُ فَلْیَفْعَلْ مِنْ قَوْلِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَوْ مِنْ قَوْلِ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ۔ (مسند أحمد: ۸۳۹۴)

اردو ترجمہ · Urdu

نعیم بن عبد اللہ مجمر کہتے ہیں کہ وہ مسجد کی چھت پر چڑھ کر سیدنا ابو ہریرہؓ کے پاس پہنچے، جبکہ وہ وضو کر رہے تھے، وہ (کہنیوں سے اوپر والے) بازوؤں کے حصے کو دھونے لگے، پھر مجھ پر متوجہ ہوئے اور کہا: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: بیشک قیامت کے روز وضو کے آثار کی وجہ سے میری امت کی پیشانیاں اور ہاتھ پاؤں چمکتے ہوں گے، اس لیے تم میں سے جو آدمی اپنی سفیدی کو لمبا کرنا چاہتا ہے، وہ کرے۔ نعیم نے کہا: مجھے یہ علم نہ ہو سکا کہ اس لیے تم میں سے جو آدمی اپنی سفیدی کو لمبا کرنا چاہتا ہے، وہ کرے۔ کے الفاظ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے ہیں یا سیدنا ابو ہریرہؓ کے۔

655

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #655

Sahih

۔ (۶۵۵)۔عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ؓ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قِیْلَ لَہُ: کَیْفَ تَعْرِفُ مَنْ لَمْ یَرَکَ مِنْ أُمَّتِکَ؟ فَقَالَ: ((اِنَّہُمْ غُرٌّ مُحَجَّلُونَ بُلْقٌ مِنْ آثَارِ الْوُضُوئِ۔)) (مسند أحمد: ۳۸۲۰)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ سے مروی ہے کہ کسی نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سے کہا: آپ اپنی امت کے ان افراد کو کیسے پہنچانیں گے، جن کو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے دیکھا نہیں ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: بیشک وضو کے آثار کی وجہ سے ان کی پیشانی اور ہاتھ پاؤں چمکتے ہوئے اور چتکبرے ہوں گے۔

656

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #656

Sahih

۔ (۶۵۶)۔عَنْ أَبِیْ حَازِمٍ قَالَ: کُنْتُ خَلْفَ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ وَہُوَ یَتَوَضَّأُ وَہُوَ یُمِرُّ الْوَضُوئَ اِلَی اِبِطِہِ، فَقُلْتُ: یَا أَبَا ہُرَیْرَۃَ! مَا ھٰذَا الْوُضُوئُ؟ قَالَ: یَا بَنِیْ فَرُّوْخَ! أَنْتُم ہَا ہُنَا؟ لَو عَلِمْتُ أَنَّکُمْ ہَا ہُنَا مَا تَوَضَّأْتُ ھٰذَا الْوُضُوئَ، اِنِّی سَمِعْتُ خَلِیْلِی ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((تَبْلُغُ الْحِلْیَۃُ مِنَ الْمُؤْمِنِ اِلَی حَیْثُ یَبْلُغُ الْوُضُوئُ۔)) (مسند أحمد: ۸۸۲۷)

اردو ترجمہ · Urdu

ابو حازم کہتے ہیں: میں سیدنا ابو ہریرہؓ کے پیچھے کھڑا تھا، جبکہ وہ وضو کر رہے تھے او رانھوں نے وضو کا پانی بغل تک پہنچا دیا، میں نے کہا: اے ابوہریرہ! یہ کیسا وضو ہے؟ انھوں نے کہا: اے بنو فروخ! تم لوگ یہاں ہو؟ اگر مجھے پتہ ہوتا کہ تم یہاں موجود ہو تو میں نے یہ وضو نہیں کرنا تھا، میں نے اپنے خلیل ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: زیور اور زینت مؤمن کی اس اس جگہ تک پہنچے گی، جہاں تک وضو پہنچتا ہے۔

657

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #657

Sahih

۔ (۶۵۷)۔عَنْ عَاصِمِ بْنِ لَقِیْطِ بْنِ صَبِرَۃَ عَنْ أَبِیہِ ؓ قَالَ: أَتَیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((اِذَا تَوَضَّأْتَ فَخَلِّلِ الْأَصَابِعَ۔)) (مسند أحمد: ۱۶۴۹۴)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا لقیط بن صبرہؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہے: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے پاس آیا، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے مجھے فرمایا: جب تو وضو کرے، تو انگلیوں کا خلال کیا کر۔

658

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #658

Zaeef

۔ (۶۵۸)۔عَنْ أَبِیْ سَوْرَۃَ عَنْ أَبِیْ أَیُّوبَ الأنْصَارِیِّ (ؓ) وَعَنْ عَطَائٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((حَبَّذَا الْمُتَخَلِّلُونَ۔)) قِیْلَ: وَمَا الْمُتَخَلِّلُونَ؟ قَالَ: ((فِی الْوُضُوئِ وَالطَّعَامِ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۹۲۴)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوایوب انصاریؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: خلال کرنے والے بہت اچھے ہیں۔ کسی نے کہا: خلال کرنے والوں سے مراد کیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جو وضو اور کھانے میں خلال کرتے ہیں۔

659

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #659

Sahih

۔ (۶۵۹)۔عَنْ حَبِیْبِ بْنِ زَیْدٍ سَمِعَ عَبَّادَ بْنَ تَمِیْمٍ عَنْ عَمِّہِ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ زَیْدٍؓ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تَوَضَّأَ فَجَعَلَ یَقُوْلُ ہٰکَذَا، یَدْلُکُ۔ (مسند أحمد: ۱۶۵۵۵)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبد اللہ بن زیدؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے وضو کیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ وضو میں (اعضا کو) ملنے لگے۔