Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 127 · Chapter 1310

لعان کی کتاب

جو قصداً اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے اور جو شخص اپنی ہی اولاد سے انکار کرے اس کی سزا کا بیان

8 hadiths in this chapter

7224

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7224

Sahih

(۷۲۲۴)۔عَنِ اْبنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((اَیُّمَا رَجُلٍ ادَّعٰی اِلٰی غَیْرِ وَالِدِہِ اَوْ تَوَلّٰی غَیْرَ مَوَالِیْہِ الَّذِیْنَ اَعْتَقَوْہُ فَاِنَّ عَلَیْہِ لَعْنَۃَ اللّٰہِ وَالْمَلاَ ئِکَۃِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِیْنَ اِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ لاَ یُقْبَلُ مِنْہُ صَرَفٌ وَلاَ عَدْلٌ۔)) (مسند احمد: ۲۹۲۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس شخص نے اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی اولاد ہونے کا دعوی کیا، یا آزاد شدہ غلام نے اپنے ان آقاؤں کے علاوہ، جنہوں نے اس کو آزاد کیا تھا، کسی اور کو اپنا آقا قرار دیا تو اس پر قیامت تک اللہ تعالیٰ، فرشتوں اور تما م لوگوں کی لعنت ہو گی،ایسے شخص کی نفلی اور فرضی عبادت قبول نہیں ہو گی۔

7225

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7225

Sahih

(۷۲۲۵)۔عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((اَفْرَی الْفِرٰی مَنِ ادَّعٰی غَیْرَ اَبِیْہِ وَاَفْرَی الْفِرٰی مَنْ اَرٰی عَیْنَیْہِ فِی النَّوْمِ مَا لَمْ تَرَیَا وَمَنْ غَیَّرَ تَخُوْمَ الْاَرْضِ))۔ (مسند احمد: ۵۹۹۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سب سے بڑا جھوٹ اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت کرنا ہے، اسی طرح یہ بھی بہت بڑا جھوٹ ہے کہ انسان ایساخواب بیان کرے، جو اس نے دیکھا ہی نہیں اور جو زمین کی علامات کو تبدیل کر دے۔

7226

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7226

Sahih

(۷۲۲۶)۔عَنْ عَاصمٍ الْاَحْوَلِ قَالَ: سَمِعْتُ اَبَا عُثْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعْدًا وَھُوَ اَوَّلُ مَنْ رَمٰی بِسَہْمٍ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَاَبَا بَکْرَۃَ تَسَوَّرَ حِصْنَ الطَّائِفِ فِیْ نَاسٍ فَجَائَ اِلَی النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم فَقَالَا: سَمِعْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم وَھُوَ یَقُوْلُ: ((مَنِ ادَّعٰی اِلٰی اَبٍ غَیْرِ اَبِیْہِ وَھُوَ یَعْلَمُ اَنَّہُ غَیْرُ اَبَیْہِ فَالْجَنَّۃُ عَلَیْہِ حَرَامٌ))۔ (مسند احمد: ۱۴۹۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ابو عثمان سے مروی ہے کہ سیدنا سعد بن ابی وقاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے راستے میں سب سے پہلا تیر پھینکا تھا اور سیدنا ابو بکرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، جنہوں نے کچھ لوگوں سمیت طائف کا قلعہ پھلانگا تھا، ان دو صحابہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے جان بوجھ کر اپنے حقیقی باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنی نسبت کی، اس پر جنت حرام ہو گی۔

7227

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7227

Sahih

(۷۲۲۷)۔عَنْ اَبِیْ عُثْمَانَ قَالَ: لَمَّا اِدَّعٰی زَیَادٌ، لَقِیْتُ اَبَا بَکْرَۃَ قَالَ: فَقُلْتُ: مَا ھٰذَا الَّذِیْ صَنَعْتُمْ؟ اِنِّیْ سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ اَبِیْ وَقَّاصٍ یَقُوْلُ: سَمِعَ اُذُنِیْ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم وَھُوَ یَقُوْلُ: ((مَنِ ادَّعٰی اَبًا فِی لْاِسْلَامِ غَیْرَ اَبِیْہِ وَھُوَ یَعْلَمُ اَنَّہُ غَیْرُ اَبِیْہِ فَالْجَنَّۃُ عَلَیْہِ حَرَامٌ۔))، فَقَالَ اَبُوْ بَکْرَۃَ: وَاَنَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم (وَفِیْ لَفْظٍ) وَاَنَا سَمِعْتُ اُذُنَایَ وَوَعٰی قَلْبِیْ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم۔ (مسند احمد: ۱۴۵۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ابو عثمان سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جب زیاد نے دعویٰ کیاتومیں سیدنا ابوبکرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ملا میں نے کہا: تم نے یہ کیا کیا ہے؟ اس کے جواب میں سیدنا ابوبکرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں نے سیدنا سعد بن ابی وقاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے خود اپنے کانوں سے سنا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے غیر باپ کی طرف باپ ہونے کی نسبت کی اور جانتے ہوئے ایسا کیا ،تو اس پر جنت حرام ہو گی۔ سیدنا ابوبکرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں نے بھی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنا ہے، ایک روایت میں ہے: میرے کانوں نے سنا ہے اور میرے دل نے محمد رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یاد کیا ہے۔

7228

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7228

Sahih

(۷۲۲۸)۔عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((کُفْرٌ تَبَرُّؤٌ مِنْ نَسَبٍ وَاِنْ دَقَّ، اَوِ ادِّعَائٌ اِلٰی نَسَبٍ لایُعْرَفُ))۔ (مسند احمد: ۷۰۱۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہماسے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نسب اگرچہ معمولی ہو، مگر اس سے بیزاری کا اظہار کرنا یا کسی غیر معروف نسب کی طرف اپنی نسبت کرناکفر ہے۔

7229

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7229

Sahih

(۷۲۲۹)۔عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ اَنَّہُ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یَقُوْلُ: ((لَیْسَ مِنْ رَجْلٍ اِدَّعٰی لِغَیْرِ اَبِیْہِ وَھُوَ یَعْلَمُہُ اِلَّا کَفْرٌ وَمَنِ ادَّعٰی مَا لَیْسَ لَہُ فَلَیْسَ مِنَّا وَلْیَتَبَوَّاْ مَقْعَدَہُ مِنَ النَّارِ، وَمَنِ دَعَا رَجُلا بِالْکُفْرِ اَوْ قَالَ: عَدُوَّ اللّٰہِ! وَلَیْسَ کَذٰلِکَ اِلَّا حَارَ عَلَیْہِ۔)) (مسند احمد: ۲۱۷۹۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنا: جس شخص نے جان بوجھ کر اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنی نسبت کی، اس کے لئے سوائے کفر کے کچھ اور نہیں، جس نے کسی ایسی چیز کا دعوی کیا، جو درحقیقت اس کی ہے ہی نہیں، تو وہ ہم میں سے نہیں اور اس شخص کو اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لینا چاہیے اور جس شخص نے کسی کو کافر یا اللہ کا دشمن کہا، جبکہ وہ ایسا نہ ہو تو کہنے والا خود اپنی بات کا مصداق ہوگا۔

7230

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7230

Zaeef

(۷۲۳۰)۔عَنْ اَبِی رَیْحَانَۃَ انَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((مَنِ انْتَسَبَ اِلٰی تِسْعَۃِ آبَائٍ کُفَّارٍ یُرِیْدُ بِہِمْ عِزًّا وَکَرْمًا فَھُوَ عَاشِرُھُمْ فِی النَّارِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۳۴۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ریحانہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس شخص نے عزت وشرف کے حصول کی خاطر اپنے نو کافر آباؤاجداد کی طرف اپنی نسبت کی تو جہنم میں ان کے ساتھ دسواں وہ خود ہوگا۔

7231

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7231

Sahih

(۷۲۳۱)۔عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((مَنِ انْتَفٰی مِنْ وَلَدِہٖ لِیَفْضَحَہُ فِی الدُّنْیَا فَضَحَ اللّٰہ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلٰی رُئُ وْسِ الْاَشْہَادِ، وَ قِصَاصٌ بِقِصَاصٍ۔)) (مسند احمد: ۴۷۹۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس شخص نے اپنی اولادکو دنیا میں رسوا کرنے کے لئے اس کا انکار کر دیا، قیامت والے دن اللہ اس کو سرِعام رسوا کرے گااور قیامت والے دن ادلے کا بدلہ ہو گا۔