Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 120 · Chapter 1254

نکاح کے موانع کا بیان

ممنوعہ نکاحوں کا بیان نکاح متعہ کی رخصت اور پھر اس کے منسوخ ہو جانے کا بیان

5 hadiths in this chapter

6984

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #6984

Sahih

۔ (۶۹۸۴)۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ: کُنَّا نَغْزُو مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَلَیْسَ لَنَا نِسَائٌ، فَقُلْنَا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَلَّا نَسْتَخْصِیْ؟ فَنَہَانَا عَنْہُ ثُمَّ رَخَّصَ لَنَا بَعْدُ فِیْ أَنْ نَتَزَوَّجَ الْمَرْأَۃَ بِالثَّوْبِ اِلٰی أَجَلٍ، ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللّٰہِ: {یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا لَا تُحَرِّمُوْا طَیِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللّٰہُ لَکُمْ وَلَا تَعْتَدُوْا اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ۔} [سورۃ المائدۃ: ۸۷] (مسند احمد: ۳۹۸۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ جہاد میں مصروف تھے، ہمارے پاس بیویاں نہیں تھیں، ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم خصی نہ ہوجائیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں ایسا کرنے سے منع کر دیا اور پھر ہمیں یہ اجازت دے دی کہ ہم مقررہ مدت تک کپڑے وغیرہ کے عوض میں عورتوں سے شادی کر سکتے ہیں، (جس کو متعہ کہتے ہیں)، پھر سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: اے ایمان والو! اللہ تعالی نے تمہارے لیے جو پاکیزہ چیزیں حلال کی ہیں، ان کو حرام نہ قرار دو اور زیادتی نہ کرو، بیشک اللہ تعالی زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ (سورۂ مائدہ: ۸۷)

6985

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #6985

Sahih

۔ (۶۹۸۵)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ وَسَلَمَۃَ بْنِ الْأَکْوَعِ رَجُلٍ مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: کُنَّا فِیْ غَزَاۃٍ فَجَائَنَا رَسُوْلُ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اسْتَمْتِعُوْا۔)) (مسند احمد: ۱۶۶۱۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ اور سیدنا سلمہ بن اکوع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہم سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم ایک غزوہ میں تھے،نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا قاصد ہمارے پاس آیا اور اس نے کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرما رہے ہیں کہ تم لوگ (نکاحِ متعہ کی صورت میں) فائدہ اٹھا سکتے ہو۔

6986

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #6986

Sahih

۔ (۶۹۸۶)۔ (وَعَنْہُمَا مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَا: خَرَجَ عَلَیْنَا مُنَادِی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَنَادٰی: إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَدْ أَذِنَ لَکُمْ فَاسْتَمْتِعُوْا یَعْنِی مُتْعَۃَ النِّسَائِ۔ (مسند احمد: ۱۶۶۴۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) وہ کہتے ہیں: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کامنادی ہمارے پاس آیا اور اس نے یہ اعلان کیا: بے شک اللہ کے رسول نے تم کو اجازت دی ہے، پس تم فائدہ حاصل کر سکتے ہو، یعنی نکاح متعہ کی صورت میں۔

6987

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #6987

Sahih

۔ (۶۹۸۷)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: کُنَّا نَسْتَمْتِعُ عَلٰی عَھْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِالثَّوْبِ۔ (مسند احمد: ۱۱۱۸۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عہد میں کپڑے کے عوض نکاح متعہ کر لیا کرتے تھے۔

6988

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #6988

Sahih

۔ (۶۹۸۸)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: کُنَّا نَتَمَتَّعُ عَلٰی عَھْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَاَبِیْ بَکْرٍ وَ عُمَرَ حَتّٰی نَہَانَا عُمَرُ اَخِیْرًایَعْنِی النِّسَائَ۔ (مسند احمد: ۱۴۳۱۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عہد ِ مبارک میں اور سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کے زمانوں میں عورتوں سے نکاح متعہ کیا کرتے تھے، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے آخر میں ہمیں منع کر دیا تھا۔