Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 117 · Chapter 1222

جادو، کہانت اور نجومیت کے ابواب

نجومیت کا بیان

4 hadiths in this chapter

6824

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #6824

Sahih

۔ (۶۸۲۴)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَا اقْتَبَسَ رَجُلٌ عِلْمًا مِنَ النُّجُوْمِ اِلَّا اقْتَبَسَ شُعْبَۃً مِنَ السِّحْرِ مَازَادَ زَادَ۔)) (مسند احمد: ۲۰۰۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس شخص نے علم نجوم سیکھا، اس نے جادو کی ایک قسم کی تعلیم حاصل کی،جتنا زیادہ علم نجوم سیکھتا جائے گا، اتنا زیادہ جادو کا علم آتا جائے گا۔

6825

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #6825

Sahih

۔ (۶۸۲۵)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنِ اقْتَبَسَ عِلْمًا مِنَ النُّجُوْمِِ، اقْتَبَسَ شُعْبَۃً مِنْ سِحْرٍ، مَازَادَ زَادَ، وَمَا زَادَ زَادَ۔)) (مسند احمد: ۲۸۴۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے علم نجوم حاصل کیا، اس نے جادو کا ایک شعبہ حاصل کر لیا، وہ جتنا زیادہ علم نجوم حاصل کرے گا، اتنا زیادہ جادو کے علم کا اضافہ ہوتا جائے گا، جس قدر علم نجوم بڑھے گا، اس قدر جادو کا علم بڑھتا جائے گا۔

6826

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #6826

Sahih

۔ (۶۸۲۶)۔ عَنْ اَبِی سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَوْ أَمْسَکَ اللّٰہُ الْقَطْرَ عَنِ الْنَّاسِ سَبْعَ سِنِیْنَ ثُمَّ اَرْسَلَہُ لَأَصْبَحَتْ طَائِفَۃٌ بِہِ کَافِرِیْنَیَقُوْلُوْنَ: مُطِرْنَا بِنَوْئِ الْمِجْدَحِ۔)) (مسند احمد: ۱۱۰۵۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر اللہ تعالیٰ سات برسوں تک لوگوں سے بارش کو روکے رکھے اور پھر اسے نازل کرے تو پھر بھی لوگوں کا ایک گروہ اللہ تعالی کے ساتھ کفر کرنے والا ہوگا، وہ یہی بات کریں گے کہ مِجْدَح ستارے کی وجہ سے ان پر بارش نازل کی گئی ہے۔

6827

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #6827

Sahih

۔ (۶۸۲۷)۔ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ھُرَیْرَۃَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَیُبَیِّتُ الْقَوْمُ بِالنِّعْمَۃِ ثُمَّ یُصْبِحُوْنَ وَأَکْثَرُھُمْ کَافِرُوْنَ یَقُوْلُوْنَ: مُطِرْنَا بِنَجْم کَذَا وَکَذَا۔)) قَالَ: فَحَدَّثْتُ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ سَعِیْدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ فَقَالَ: وَنَحْنُ قَدْ سَمِعْنَا ذَالِکَ مِنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ۔ (مسند احمد: ۱۰۸۱۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ رات کو قوم پر بارش برسا کر نعمت عطا کرتا ہے، لیکن جب صبح ہوتی ہے تو زیادہ تر لوگ کفر کرتے ہوئے یہ کہہ دیتے ہیں: فلاں، فلاں ستارے کی وجہ سے ہم پر بارش نازل ہوئی ہے۔ محمد بن ابراہیم کہتے ہیں: جب میں نے سعید بن مسیب کو یہ حدیث بیان کی تو انہوں نے بھی کہا: یہ ہم نے خود سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے سنی ہے۔