Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #6245
۔ (۶۲۴۵)۔ عَنْ عِیَاضِ بْنِ حِمَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ وَجَدَ لُقَطَۃً فَلْیُشْہِدْ ذَوَیْ عَدْلٍ وَلْیَحْفَظْ عِفَاصَہَا وَوِکَائَ ھَا، فَاِنْ جَائَ صَاحِبُہَا فَلَایَکْتُمْ وَھُوَ أَحَقُّ بِہَا، وَاِنْ لَمْ یَجِیئْ صَاحِبُہَا فَاِنَّہُ مَالُ اللّٰہِ یُوْتِیْہِ مَنْ یَشَائُ۔)) (مسند احمد: ۱۷۶۲۰)
اردو ترجمہ · Urdu
۔ سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص گری پڑی چیز پاتا ہے، اس کو چاہیے کہ وہ انصاف والے دو آدمیوں کو گواہ بنالے اور اس کی تھیلی اور تسمے کی شناخت کر لے، اگر اس کا مالک آ جائے تو وہ اس سے نہ چھپائے، کیونکہ یہ اسی کا حق ہے اور اگر مالک نہ ملے تو یہ اللہ تعالیٰ کا مال ہے، وہ جسے چاہتا ہے، عطاکر دیتا ہے۔