Al-Muajam al-Saghir Tabarani #916
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زِيَادٍ الْحَذَّاءُ الرَّقِّيُّ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَعْوَرُ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ أَصَابَ ذَنْبًا فِي الدُّنْيَا، فَعُوقِبَ بِهِ، فَاللَّهُ جَلَّ ذِكْرُهُ أَعْدَلُ مِنْ أَنْ يُثَنِّي عُقُوبَتَهُ عَلَى عَبْدِهِ فِي الآخِرَةِ، وَمَنْ أَصَابَ ذَنْبًا فِي الدُّنْيَا، فَسَتَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ وَعَفَا عَنْهُ، فَاللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَجْوَدُ مِنْ أَنْ يَعُودَ فِي شَيْءٍ قَدْ عَفَا عَنْهُ وَسَتَرَهُ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، إِلا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دنیا میں کسی گناہ کا ارتکاب کیا، پھر اس کو یہیں سزا مل گئی تو اللہ تعالیٰ زیادہ انصاف والا ہے کہ اپنے بندے کو آخرت میں دوبارہ سزا دے، اور جس نے کوئی گناہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے اسے دنیا میں چھپا لیا، اس پر پردہ ڈال رکھا اور معاف کر دیا تو اللہ تعالیٰ اس سے بہت سخی ہے کہ ایک معاف کئے ہوئے اور پردہ پڑے ہوئے گناہ کی دوبارہ سزا دے۔“