Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 9 · Chapter 84

Being a master

بَابُ بَيْعِ الْخَادِمِ مِنَ الْأَعْرَابِ

غلام یا باندی کو گنواروں کے ہاتھ فروخت کرنا

1 hadith in this chapter

162

Al-Adab Al-Mufrad #162

Sahih

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ عَمْرَةَ، عَنْ عَمْرَةَ، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا دَبَّرَتْ أَمَةً لَهَا، فَاشْتَكَتْ عَائِشَةُ، فَسَأَلَ بَنُو أَخِيهَا طَبِيبًا مِنَ الزُّطِّ، فَقَالَ: إِنَّكُمْ تُخْبِرُونِي عَنِ امْرَأَةٍ مَسْحُورَةٍ، سَحَرَتْهَا أَمَةٌ لَهَا، فَأُخْبِرَتْ عَائِشَةُ، قَالَتْ: سَحَرْتِينِي؟ فَقَالَتْ: نَعَمْ، فَقَالَتْ: وَلِمَ؟ لَا تَنْجَيْنَ أَبَدًا، ثُمَّ قَالَتْ: بِيعُوهَا مِنْ شَرِّ الْعَرَبِ مَلَكَةً

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عمرۃ انصاریہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنی ایک لونڈی کو مدبر کردیا۔ بعد ازاں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیمار پڑ گئیں تو ان کے بھتیجوں نے ایک عجمی طبیب سے دریافت کیا (کہ انہیں اس طرح تکلیف ہے)اس نے کہا کہ تم جس عورت کی بات کرتے ہو وہ تو سحر زدہ ہے جس پر اس کی لونڈی نے جادو کیا ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بتایا گیا تو انہوں نے اس لونڈی سے پوچھا:تونے مجھ پر جادو کیا ہے؟ تو اس نے کہا:ہاں! سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا:تونے ایسا کیوں کیا؟ اب تو غلامی سے کبھی نجات نہیں پائے گی، پھر فرمایا:اسے عرب کے اس قبیلے کے ہاتھ فروخت کردو جن کا سلوک غلاموں کے ساتھ سب سے برا ہو۔