Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 6 · Chapter 70

Neighbours

بَابُ جَارِ الْيَهُودِيِّ

یہودی پڑوسی (کے ساتھ حسن سلوک)کا بیان

1 hadith in this chapter

128

Al-Adab Al-Mufrad #128

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا بَشِيرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - وَغُلَامُهُ يَسْلُخُ شَاةً - فَقَالَ: يَا غُلَامُ، إِذَا فَرَغْتَ فَابْدَأْ بِجَارِنَا الْيَهُودِيِّ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: الْيَهُودِيُّ أَصْلَحَكَ اللَّهُ؟ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوصِي بِالْجَارِ، حَتَّى خَشِينَا أَوْ رُئِينَا أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے پاس تھا اور ان کا غلام بکری کی کھال اتار رہا تھا۔ انہوں نے فرمایا:اے لڑکے! جب اس کام (گوشت وغیرہ بنانے)سے فارغ ہو جائے تو سب سے پہلے ہمارے یہودی ہمسائے کو گوشت دینا۔ حاضرین قوم میں سے کسی آدمی نے کہا:یہودی! (کو ہدیہ دلا رہے ہیں)اللہ آپ کی اصلاح کرے۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:یقیناً میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑوسی کے متعلق وصیت کرتے ہوئے سنا حتی کہ ہمیں خدشہ پیدا ہوگیا یا ہمیں خیال گزرا کہ آپ ضرور اسے وارث قرار دے دیں گے۔