Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 5 · Chapter 51

Looking after children

بَابُ أَدَبِ الْوَالِدِ وَبِرِّهِ لِوَلَدِهِ

باپ کے ادب سکھانے اور اولاد کے ساتھ حسن سلوک کا بیان

2 hadiths in this chapter

92

Al-Adab Al-Mufrad #92

Zaeef

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ نُمَيْرِ بْنِ أَوْسٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يَقُولُ: كَانُوا يَقُولُونَ: الصَّلَاحُ مِنَ اللَّهِ، وَالْأَدَبُ مِنَ الْآبَاءِ

اردو ترجمہ · Urdu

نمیر بن اوس سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ لوگ (ہمارے اکابر)کہا کرتے تھے:نیکی اور اصلاح کی توفیق اللہ کی طرف سے ہوتی ہے اور ادب سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے۔

93

Al-Adab Al-Mufrad #93

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الْقُرَشِيُّ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ عَامِرٍ، أَنَّ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَاهُ انْطَلَقَ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْمِلُهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُشْهِدُكَ أَنِّي قَدْ نَحَلْتُ النُّعْمَانَ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ: ((أَكُلَّ وَلَدَكَ نَحَلْتَ؟)) قَالَ: لَا، قَالَ: ((فَأَشْهِدْ غَيْرِي)) ، ثُمَّ قَالَ: ((أَلَيْسَ يَسُرُّكَ أَنْ يَكُونُوا فِي الْبِرِّ سَوَاءً؟)) قَالَ: بَلَى، قَالَ: ((فَلَا إِذًا)) قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْبُخَارِيُّ: لَيْسَ الشَّهَادَةُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُخْصَةً.

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میرے والد مجھے اٹھا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے گئے اور عرض کی:اللہ کے رسول! میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے نعمان کو فلاں فلاں چیز دی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’کیا تونے اپنے سارے بچوں کو دیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا:نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’پھر میرے علاوہ کسی اور کو گواہ بنالو۔‘‘ نیز فرمایا:’’کیا تجھے یہ پسند نہیں کہ تیرے سارے بچے تیرے ساتھ برابر حسن سلوک کریں؟‘‘ انہوں نے کہا:جی بالکل۔ آپ نے فرمایا:پھر ایسے نہ کرو (کہ کچھ کو دو اور باقیوں کو محروم رکھو۔‘‘)