Al-Adab Al-Mufrad #1153
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ قَالَ: حَدَّثَنَا عُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ: حَدَّثَنِي زُرَارَةُ بْنُ كَرِيمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمْرٍو السَّهْمِيُّ، أَنَّ الْحَارِثَ بْنَ عَمْرٍو السَّهْمِيَّ حَدَّثَهُ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِمِنًى - أَوْ بِعَرَفَاتٍ - وَقَدْ أَطَافَ بِهِ النَّاسُ، وَيَجِيءُ الْأَعْرَابُ، فَإِذَا رَأَوْا وَجْهَهُ قَالُوا: هَذَا وَجْهٌ مُبَارَكٌ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَغْفِرْ لِي، فَقَالَ: ((اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا)) ، فَدُرْتُ فَقُلْتُ: اسْتَغْفِرْ لِي، قَالَ: ((اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا)) ، فَدُرْتُ فَقُلْتُ: اسْتَغْفِرْ لِي، فَقَالَ: ((اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا)) ، فَذَهَبَ يَبْزُقُ، فَقَالَ بِيَدِهِ فَأَخَذَ بِهَا بُزَاقَهُ، وَمَسَحَ بِهِ نَعْلَهُ، كَرِهَ أَنْ يُصِيبَ أَحَدًا مِنْ حَوْلِهِ
اردو ترجمہ · Urdu
حارث بن عمرو سہمی بیان کرتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ منی یا عرفات میں تھے۔ لوگوں نے آپ کو گھیر رکھا تھا۔ دیہاتی لوگ آرہے تھے، جب وہ آپ کا چہرہ مبارک دیکھتے تو کہتے:یہ مبارک چہرہ ہے۔ میں نے عرض کیا:اللہ کے رسول! میرے لیے استغفار فرما دیں۔ آپ نے فرمایا:’’اے اللہ! ہمیں بخش دے۔‘‘ میں گھوم کر پھر آیا اور عرض کیا:اللہ کے رسول! میری مغفرت کی دعا کریں۔ آپ نے فرمایا:’’اے اللہ ہمیں بخش دے۔‘‘ پھر آپ تھوکنے لگے تو ہاتھ منہ کے آگے رکھ کر ہاتھ کے ذریعے تھوک پھینکا اور پھر جوتے کے ذریعے مل دیا۔ آپ نے ناپسند کیا کہ وہ کسی اور کو لگے۔