Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 35 · Chapter 379

Kunyas

بَابُ كَيْفَ الْمَشْيُ مَعَ الْكُبَرَاءِ وَأَهْلِ الْفَضْلِ؟

بڑوں اور بزرگوں کے ساتھ چلنے کے آداب

1 hadith in this chapter

857

Al-Adab Al-Mufrad #857

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَخْلٍ لَنَا - نَخْلٍ لِأَبِي طَلْحَةَ - تَبَرَّزَ لِحَاجَتِهِ، وَبِلَالٌ يَمْشِي وَرَاءَهُ، يُكْرِمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَمْشِيَ إِلَى جَنْبِهِ، فَمَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَبْرٍ فَقَامَ، حَتَّى تَمَّ إِلَيْهِ بِلَالٌ، فَقَالَ: ((وَيْحَكَ يَا بِلَالُ، هَلْ تَسْمَعُ مَا أَسْمَعُ؟)) قَالَ: مَا أَسْمَعُ شَيْئًا، فَقَالَ: ((صَاحِبُ هَذَا الْقَبْرِ يُعَذَّبُ)) ، فَوُجِدَ يَهُودِيًّا

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے، یعنی ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے کھجوروں کے باغ میں تھے تو آپ قضائے حاجت کے لیے نکلے اور بلال رضی اللہ عنہ بھی آپ کی تکریم کے لیے پیچھے پیچھے چلے اور آپ کے ساتھ چلنے سے احتراز کیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے تو رک گئے یہاں تک کہ بلال رضی اللہ عنہ بھی اچانک وہاں پہنچ گئے تو آپ نے پوچھا:افسوس تجھ پر اے بلال! کیا تمہیں سنائی دے رہا ہے جو میں سنتا ہوں؟‘‘ حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے کہا:مجھے کچھ سنائی نہیں دے رہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اس قبر والے کو عذاب ہو رہا ہے۔‘‘ پھر پتہ چلا کہ وہ یہودی کی قبر ہے۔