Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 3 · Chapter 40

Mawlas (clients of manumission)

بَابُ مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ

قوم کا مولیٰ انہی میں سے ہے

1 hadith in this chapter

75

Al-Adab Al-Mufrad #75

See Details

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ: أَخْبَرَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ عُبَيْدٍ، عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: ((اجْمَعْ لِي قَوْمَكَ)) ، فَجَمَعَهُمْ، فَلَمَّا حَضَرُوا بَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهِ عُمَرُ فَقَالَ: قَدْ جَمَعْتُ لَكَ قَوْمِي، فَسَمِعَ ذَلِكَ الْأَنْصَارُ فَقَالُوا: قَدْ نَزَلَ فِي قُرَيْشٍ الْوَحْيُ، فَجَاءَ الْمُسْتَمِعُ وَالنَّاظِرُ مَا يُقَالُ لَهُمْ، فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ فَقَالَ: ((هَلْ فِيكُمْ مِنْ غَيْرِكُمْ؟)) قَالُوا: نَعَمْ، فِينَا حَلِيفُنَا وَابْنُ أُخْتِنَا وَمَوَالِينَا، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " حَلِيفُنَا مِنَّا، وَابْنُ أُخْتِنَا مِنَّا، وَمَوَالِينَا مِنَّا، وَأَنْتُمْ تَسْمَعُونَ: إِنَّ أَوْلِيَائِي مِنْكُمُ الْمُتَّقُونَ، فَإِنْ كُنْتُمْ أُولَئِكَ فَذَاكَ، وَإِلَّا فَانْظُرُوا، لَا يَأْتِي النَّاسُ بِالْأَعْمَالِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَتَأْتُونَ بِالْأَثْقَالِ، فَيُعْرَضَ عَنْكُمْ "، ثُمَّ نَادَى فَقَالَ: " يَا أَيُّهَا النَّاسُ - وَرَفَعَ يَدَيْهِ يَضَعَهُمَا عَلَى رُءُوسِ قُرَيْشٍ - أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ قُرَيْشًا أَهْلُ أَمَانَةٍ، مَنْ بَغَى بِهِمْ - قَالَ زُهَيْرٌ: أَظُنُّهُ قَالَ: الْعَوَاثِرَ - كَبَّهُ اللَّهُ لِمِنْخِرَيْهِ "، يَقُولُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو حکم دیا:’’اپنی قوم (قریش)کو جمع کرو۔‘‘ تو انہوں نے انہیں جمع کیا۔ جب وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے کے باہر جمع ہوگئے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور عرض کیا:میں نے اپنی قوم کو آپ کے پاس جمع کر دیا ہے۔ اس (اجتماع)کی خبر انصار کو ہوئی تو انہوں نے کہا:لگتا ہے قریش کے بارے میں کوئی (خصوصی)وحی نازل ہوئی ہے تو ان میں سے بھی سننے اور دیکھنے والے جمع ہوگئے کہ انہیں کیا کہا جاتا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم (گھر سے)باہر تشریف لائے اور ان کے سامنے کھڑے ہوگئے، پھر فرمایا:’’کیا تم میں قریش کے علاوہ بھی کوئی ہے؟‘‘ انہوں نے کہا:ہاں! ہمارے اندر ہمارے حلیف، ہمارے بھانجے اور موالی (آزاد کردہ)بھی ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ہمارے حلیف بھی ہم میں سے ہیں، ہمارے بھانجے بھی ہم میں سے ہیں اور آزاد کردہ بھی ہمی سے ہیں۔ اور تم سنو! بے شک تم میں سے میرے دوست وہ ہیں جو متقی ہیں، لہٰذا اگر تم متقی ہو تو بہت خوب ورنہ دیکھ لو (ایسا نہ ہو کہ)قیامت کے روز لوگ اپنے اپنے اعمال لے کر حاضر ہوں اور تم (گناہوں کا)بوجھ لے کر حاضر ہو تو تم سے روگردانی اختیار کرلی جائے۔‘‘ پھر آپ نے فرمایا:’’اے لوگو! .اور آپ نے اپنے ہاتھ قریش کے سروں پر رکھے۔ اے لوگو! بے شک قریش اہل امانت ہیں جس نے ان پر زیادتی کی اللہ تعالیٰ اسے ناک کے بل اوندھے منہ (جہنم میں)گرا دے گا۔‘‘ آپ نے تین بار یہ ارشاد فرمایا۔