Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 29 · Chapter 236

Visiting the sick

بَابُ فَضْلِ عِيَادَةِ الْمَرِيضِ

مریض کی تیمار داری کی فضیلت

1 hadith in this chapter

525

Al-Adab Al-Mufrad #525

Sahih

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَاصِمٌ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ قَالَ: ((مَنْ عَادَ أَخَاهُ كَانَ فِي خُرْفَةِ الْجَنَّةِ)) ، قُلْتُ لِأَبِي قِلَابَةَ: مَا خُرْفَةُ الْجَنَّةِ؟ قَالَ: جَنَاهَا، قُلْتُ لِأَبِي قِلَابَةَ: عَنْ مَنْ حَدَّثَهُ أَبُو أَسْمَاءَ؟ قَالَ: عَنْ ثَوْبَانَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابو اسماء رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا:’’جس نے اپنے مسلمان بھائی کی تیمار داری کی تو وہ جنت کے باغوں میں ہے۔‘‘ میں نے ابو قلابہ سے پوچھا:جنت میں ہونے کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے کہا:مطلب یہ ہے کہ اسے اس کے بدلے میں جنت کے پھل ملیں گے۔ میں نے مزید پوچھا کہ ابو اسماء یہ حدیث کس سے بیان کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا:ثوبان سے اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں۔