Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 20 · Chapter 178

Mercy

بَابُ الطَّيْرِ فِي الْقَفَصِ

پرندوں کو ڈربے وغیرہ میں رکھنے کا حکم

2 hadiths in this chapter

386

Al-Adab Al-Mufrad #386

Zaeef

حَدَّثَنَا عَارِمٌ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ: كَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ بِمَكَّةَ وَأَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْمِلُونَ الطَّيْرَ فِي الْأَقْفَاصِ

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابن زبیر رضی اللہ عنہما مکہ کے حاکم تھے جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ پرندوں کو ڈربوں میں رکھتے تھے۔

387

Al-Adab Al-Mufrad #387

Sahih

حَدَّثَنَا مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَى ابْنًا لِأَبِي طَلْحَةَ يُقَالُ لَهُ: أَبُو عُمَيْرٍ، وَكَانَ لَهُ نُغَيْرٌ يَلْعَبُ بِهِ، فَقَالَ: ((يَا أَبَا عُمَيْرٍ، مَا فَعَلَ - أَوْ أَيْنَ - النُّغَيْرُ؟))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم (حضرت ابوطلحہ کے گھر)داخل ہوئے تو ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے ایک بیٹے کو (پریشان)دیکھا جسے ابو عمیر کہا جاتا ہے۔ ان کی ایک چڑیا تھی جس کے ساتھ وہ کھیلا کرتے تھے۔ (وہ مرگئی)تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ابو عمیر! تیری چڑیا کا کیا بنا یا وہ کہاں گئی۔‘‘