Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 15 · Chapter 150

Cursing

بَابُ النَّمَّامِ

چغل خور کی مذمت کا بیان

2 hadiths in this chapter

323

Al-Adab Al-Mufrad #323

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامٍ: كُنَّا مَعَ حُذَيْفَةَ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ رَجُلًا يَرْفَعُ الْحَدِيثَ إِلَى عُثْمَانَ، فَقَالَ حُذَيْفَةُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَتَّاتٌ))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ہمام کہتے ہیں کہ ہم حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے کہ ان سے کہا گیا کہ فلاں شخص حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس لوگوں کی باتیں پہنچاتا ہے۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا:میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’چغل خور جنت میں نہیں جائے گا۔‘‘

324

Al-Adab Al-Mufrad #324

Hasan

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟)) قَالُوا: بَلَى، قَالَ: ((الَّذِينَ إِذَا رُؤُوا ذُكِرَ اللَّهُ، أَفَلَا أُخْبِرُكُمْ بِشِرَارِكُمْ؟)) قَالُوا: بَلَى، قَالَ: ((الْمَشَّاؤُونَ بِالنَّمِيمَةِ، الْمُفْسِدُونَ بَيْنَ الْأَحِبَّةِ، الْبَاغُونَ الْبُرَآءَ الْعَنَتَ))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’کیا میں تمہیں تمہارے سب سے اچھے لوگوں کے بارے میں بتاؤں؟‘‘ صحابہ نے عرض کیا:کیوں نہیں، آپ نے فرمایا:’’وہ جنہیں دیکھ کر اللہ یاد آجائے۔ کیا میں تمہیں بتاؤں کہ تمہارے شریر لوگ کون ہیں؟‘‘ صحابہ نے عرض کیا:کیوں نہیں ضرور بتائیں۔ آپ نے فرمایا:’’چغل خور، پیاروں میں پھوٹ ڈالنے والے، بے گناہ لوگوں کے لیے مسائل اور مشکلات پیدا کرنے والے بدترین ہیں۔‘‘