Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 1 · Chapter 3

Parents

بَابُ بِرِّ الْأَبِ

والد کے ساتھ حسن سلوک کا بیان

2 hadiths in this chapter

5

Al-Adab Al-Mufrad #5

Sahih

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَنْ أَبَرُّ؟ قَالَ: ((أُمَّكَ)) ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ((أُمَّكَ)) ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ((أُمَّكَ)) ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ((أَبَاكَ))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول! میں کس سے حسن سلوک کروں؟ آپ نے فرمایا: ’’اپنی ماں سے۔‘‘ (سائل نے)کہا: پھر کس سے حسن سلوک کروں؟ آپ نے فرمایا: ’’اپنی ماں سے۔‘‘ اس نے کہا: پھر کس کے ساتھ حسن سلوک کروں؟ آپ نے فرمایا: ’’اپنی ماں سے۔‘‘ اس نے کہا: پھر کس کے ساتھ حسن سلوک کروں؟ آپ نے فرمایا: ’’اپنے باپ سے۔‘‘

6

Al-Adab Al-Mufrad #6

Sahih

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَتَى رَجُلٌ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَا تَأْمُرُنِي؟ فَقَالَ: ((بِرَّ أُمَّكَ)) ، ثُمَّ عَادَ، فَقَالَ: ((بِرَّ أُمَّكَ)) ، ثُمَّ عَادَ، فَقَالَ: ((بِرَّ أُمَّكَ)) ، ثُمَّ عَادَ الرَّابِعَةَ، فَقَالَ: ((بِرَّ أَبَاكَ))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کی: آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ’’اپنی ماں سے حسن سلوک کر۔‘‘ اس نے دوبارہ وہی سوال کیا۔ آپ نے فرمایا: ’’اپنی ماں کے ساتھ حسن سلوک کر۔‘‘ اس نے پھر وہی سوال دہرایا۔ آپ نے فرمایا: ’’اپنی ماں کے ساتھ حسن سلوک کر۔‘‘ پھر اس نے چوتھی مرتبہ پوچھا: آپ نے فرمایا: ’’اپنی ماں سے حسن سلوک کرو۔‘‘ اس نے پانچویں مرتبہ پھر کہاں۔ آپ نے فرمایا: ’’اپنے باپ سے حسن سلوک کر۔‘‘