Muslim99Muslim99
← Tafsir library

1. Al-Faatiha

The Opening · Meccan · 7 ayahs

سُورَةُ ٱلْفَاتِحَةِ

Reading Ahkam ul Quran by Imam Abu Bakr

Ayahs 1–7 of 7

1

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

No commentary on this ayah in this edition.

Al-Faatiha 1:1Listen in Qur'an →
2

ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ

سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے

سورة فاتحہ - نماز میں سورة فاتحہ کی قرأت - ہمارے تمام اصحاب کا قول ہے کہ نماز کی پہلی دو رکعتوں میں سے ہر ایک رکعت کے اندر سورة فاتحہ اور اس کے ساتھ ایک اور سورة کی قرأت کی جائے گی۔ اگر نمازی ان رکعتوں میں سورة فاتحہ کی قرأت ترک کر کے اس کے بجائے کوئی اور سورت پڑھ لے تو یہ بری حرکت ہوگی۔ تاہم نماز ہوجائے گی۔ امام مالک کا قول ہے کہ اگر نمازی پہلی دو رکعتوں میں سورة فاتحہ نہ پڑھے تو اسے نماز کا اعادہ کرنا ہوگا۔ امام شافعی کا قول ہے کہ کفایت کرنے والی قرأت کی کم سے کم مقدار سورة فاتحہ کی قرأت ہے۔ اگر نمازی سورة فاتحہ کا ایک حرف بھی چھوڑ دے اور نماز سے باہر ہوجائے تو اسے نماز کا اعادہ کرنا ہوگا۔ - ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ الا عمش خیثمہ سے اور انہوں نے عباد ربعی سے روایت بیان کی کہ انہوں نے کہا کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ جس نماز میں سورة فاتحہ اور اس کے ساتھ دو یا اس سے زائد آیتوں کی قرأت نہ کی جائے وہ نماز نہیں ہوتی۔ ابن علیہ نے الجریری سے، انہوں نے ابن بریدہ سے اور انہوں نے حضرت عمران بن حصین سے روایت کی کہ انہوں نے فرمایا : جس نماز میں سورة فاتحہ اور اس کے ساتھ دو یا اس سے زائد آیتوں کی قرأت نہ کی جائے وہ نماز نہیں ہوتی۔ “ معمر نے ایوب سے اور انہوں نے ابو العالیہ سے روایت بیان کی کہ انہوں نے فرمایا :” میں نے حضرت ابن عباس سے نماز کی ہر رکعت میں قرأت کے متعلق پوچھا تو انہوں نے فرمایا :” قرآن میں سے پڑھ لو چاہے تھوڑی چاہے زیادہ، اور قرآن میں سے کوئی چیز قلیل نہیں ہے۔ “ حسن بصری، ابراہیم نخعی اور شعبی سے مروی ہے کہ جو نمازی سورة فاتحہ کی قرأت بھول جائے اور اس کے بجائے کسی اور سورة کی قرأت کرے تو اس سے اسے نقصان نہیں پہنچے گا اور اس کی نماز ہوجائے گی۔ “ دکیع نے جو یربن حازم سے اور انہوں الولید بن یحییٰ سے روایت بیان کی ہے کہ حضرت جابربن زید ایک دن نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے اور پھر (مدھا متان) کی قرأت کر کے رکوع میں چلے گئے۔ “- ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ حضرت عمر اور حضرت عمران سے جو روایت منقول ہے کہ سورة فاتحہ اور اس کے ساتھ دو آیتوں کی قرأت کے بغیر نماز نہیں ہوتی وہ تکمیل کے جواز پر محمول ہے۔ اصل کی نفی پر محمول نہیں ہے کیونکہ فقہا کے درمیان اس امر میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ صرف سورة فاتحہ کی قرأت کے ساتھ نماز مکمل ہوجاتی ہے۔- اگرچہ سورة فاتحہ کا تارک بری حرکت کا مرتکب قرار پائے گا تاہم اس کے بغیر نماز کے جواز کی دلیل یہ قول باری ہے (اقم الصلوۃ لدلواری الشمس الی غسق اللیل و قرآن الفجر) آفتاب ڈھلنے کے بعد سے رات کے اندھیرے تک نماز ادا کیجیے اور فجر کے قرآن کا بھی التزام کیجیے ) اس سے مراد فجر کی نماز میں قرآن پڑھنا ہے۔ کیونکہ اہل اسلام کا اس پر اتفاق ہے کہ فجر کی نماز کے وقت نماز میں قرآن کی قرأت فرض ہے۔ امر کا صیغہ اس وقت تک ایجاب پر محمول ہوتا ہے جب تک ندب یعنی استحباب کی دلالت قائم نہ ہوجائے۔ اس لئے مذکورہ بالانص کا ظاہر اس امر کا مقتضی ہے کہ نماز میں نمازی جہاں کہیں سے بھی قرآن کی قرأت کرے نماز ہوجائے گی کیونکہ اس میں قرآن کے کسی خاص حصے کی قرأت کی تخصیص نہیں ہے۔ اس پر یہ قول باری بھی دلالت کرتا ہے : فاقروا ماتیسومن القرآن (قرآن میں سے جو کچھ آسانی سے پڑھا جاسکے اس کی قرأت کرو) اس سے نماز کے اندر قرأت مراد ہے اور اس کی دلیل یہ قول باری ہے : ان ربک یعکم انک تقوم ادنیٰ من ثلثی اللیل ) (آپ کا پروردگار خوب جانتا ہے کہ آپ رات کی دو تہائی کھڑے رہتے ہیں) تا قول باری : فاقروا ماتیسر من القرآن۔- امت کا اس بارے میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ یہ بات صلوۃ اللیل کے متعلق کہی گئی ہے۔ ہمارے نزدیک قول باری : فاقروا ماتیسر من القرآن میں عموم ہے جو صلوۃ اللیل اور دیگر نوافل و فرائض سب کو شامل ہے کیونکہ نص کے الفاظ میں عموم ہے۔ اس سے فرائض …

Al-Faatiha 1:2Listen in Qur'an →
3

ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

بڑا مہربان نہایت رحم والا

Explained together with ayah 2

Al-Faatiha 1:3Listen in Qur'an →
4

مَٰلِكِ يَوْمِ ٱلدِّينِ

انصاف کے دن کا حاکم

Explained together with ayah 2

Al-Faatiha 1:4Listen in Qur'an →
5

إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ

(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

Explained together with ayah 2

Al-Faatiha 1:5Listen in Qur'an →
6

ٱهْدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ

ہم کو سیدھے رستے چلا

Explained together with ayah 2

Al-Faatiha 1:6Listen in Qur'an →
7

صِرَٰطَ ٱلَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ ٱلْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا ٱلضَّآلِّينَ

ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے

Explained together with ayah 2

Al-Faatiha 1:7Listen in Qur'an →

Commentary: Ahkam ul Quran by Imam Abu Bakr. Qur'an text and translation via AlQuran Cloud.