Sunan Darmi #1874
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ الزُّبَيْرِ مَوْلًى لِآلِ الْزُّبَيْرِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ خَثْعَمَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ أَبِي أَدْرَكَهُ الْإِسْلَامُ وَهُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ رُكُوبَ الرَّحْلِ، وَالْحَجُّ مَكْتُوبٌ عَلَيْهِ، أَفَأَحُجُّ عَنْهُ؟ قَالَ:"أَنْتَ أَكْبَرُ وَلَدِهِ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:"أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أَبِيكَ دَيْنٌ فَقَضَيْتَهُ عَنْهُ، أَكَانَ ذَلِكَ يُجْزِئُ عَنْهُ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:"فَاحْجُجْ عَنْهُ".
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا عبدالله بن زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: خثعم کا ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میرے والد اسلام لائے، وہ بہت بوڑھے ہیں، سواری کرنے کے قابل نہیں، اور ان پر حج بھی فرض ہے، کیا میں ان کی طرف سے حج کر سکتا ہوں؟ فرمایا: ”کیا تم ان کے سب سے بڑے صاحبزادے ہو؟“ عرض کیا: جی ہاں، فرمایا: ”بتاؤ اگر تمہارے والد پر قرض ہوتا اور تم اسے ادا کر دیتے تو کیا تمہارے باپ کا قرض ادا ہو جاتا؟“ عرض کیا: ہاں، فرمایا: ”تو ان کی طرف سے حج بھی کر لو۔“