Muslim99Muslim99

Sunan Darmi · Book 22 · Chapter 1216

دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان

105. سب سے کم درجہ کے جنتی کا بیان

1 hadith in this chapter

2864

Sunan Darmi #2864

Hasan

(حديث قدسي) أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلًا مَنْ يَتَمَنَّى عَلَى اللَّهِ، فَيُقَالُ لَهُ: لَكَ ذَاكَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ. إِلَّا أَنَّهُ يُلَقَّى سِوَى كَذَا وَكَذَا، فَيُقَالُ لَهُ: ذَاكَ لَكَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ". قَالَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"فَيُقَالُ لَهُ: ذَاكَ وَعَشْرَةُ أَمْثَالِهِ".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ادنیٰ درجہ کا جنتی وہ ہوگا جو الله تعالیٰ سے تمنا کرے گا اور اس سے کہا جائے گا: تمہارے لئے اتنا ہے جتنی تم نے آرزو کی اور مزید اسی کے مثل، اور اس کو کہا جائے گا (ایک روایت ہے تلقین کی جائے گی) کہ ایسا اور ایسا اور مانگو، اور جواب میں اس سے کہا جائے گا: یہ جو طلب کیا وہ اور اسی کے مثل مزید اور تمہارے لئے ہے۔“ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے کہا جائے گا: یہ اور اس جیسا دس گنا اور تمہارے لئے ہے۔“