Sunan Darmi #2821
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا الْجَعْدُ أَبُو عُثْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيَّ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا يَرْوِيهِ عَنْ رَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ رَبَّكُمْ رَحِيمٌ: مَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا، كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً، فَإِنْ عَمِلَهَا، كُتِبَتْ عَشْرًا إِلَى سَبْعِ مِائَةٍ إِلَى أَضْعَافٍ كَثِيرَةٍ، وَمَنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا، كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً، فَإِنْ عَمِلَهَا، كُتِبَتْ وَاحِدَةً، أَوْ يَمْحُوهَا. وَلَا يَهْلِكُ عَلَى اللَّهِ إِلَّا هَالِكٌ".
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب عز و جل سے روایت کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا رب بہت رحم والا ہے، پس جس نے کسی نیکی کا ارادہ کیا، لیکن اس پر عمل نہ کر سکا تب بھی اس کے لئے ایک مکمل نیکی لکھی جاتی ہے، اور اگر اس نے ارادے کے بعد عمل بھی کر لیا تو اس کے لئے (ایک کے بدلے) دس گنے سے سات سو گنے تک اس سے بھی زیادہ نیکیاں لکھی جاتی ہیں، اور جس نے برائی کا ارادہ کیا اور عمل نہیں کیا تب بھی اس کے لئے ایک نیکی لکھی جائے گی، اور اگر اس نے ارادے کے بعد عمل بھی کر لیا تو صرف ایک برائی لکھی جائے گی، الله تعالیٰ اسے بھی مٹا دے گا اور اللہ کے پاس کوئی ہلاک و برباد نہ ہوگا سوائے اس کے جو خود ہلاکت میں پڑ جائے (یعنی جس کی قسمت میں ہی ہلاکت و بربادی ہو صرف وہی ہلاک ہوگا)۔“