Muslim99Muslim99

Sunan Darmi · Book 22 · Chapter 1165

دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان

54. ہلاکت میں ڈالنے والی چیزوں کا بیان

1 hadith in this chapter

2803

Sunan Darmi #2803

Sahih

(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ هُوَ: ابْنُ زَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ قُرْطٍ، قَالَ: "إِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ أُمُورًا هِيَ أَدَقُّ فِي أَعْيُنِكُمْ مِنَ الشَّعْرِ، كُنَّا نَعُدُّهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْمُوبِقَاتِ". فَذُكِرَ لِمُحَمَّدٍ يَعْنِي: ابْنَ سِيرِينَ، فَقَالَ: صَدَقَ، فَأَرَى جَرَّ الْإِزَارِ مِنْ ذَلِكَ.

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبادہ بن قرط رضی اللہ عنہ نے کہا: بیشک تم ایسے امور کا ارتکاب کرتے ہو جو تمہاری نظر میں بال سے زیادہ باریک ہیں (یعنی انہیں حقیر سمجھتے ہو، بڑا گناه شمار نہیں کرتے) لیکن ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ان کو نہایت مہلک شمار کرتے تھے۔ محمد بن سیرین سے جب اس کا تذکرہ کیا گیا تو انہوں نے کہا: عبادہ نے سچ کہا اور میرا خیال ہے کہ ازار کو لٹکانا انہیں مہلک گناہوں میں سے ہے۔