Muslim99Muslim99

Sunan Darmi · Book 21 · Chapter 1109

کتاب الاستئذان کے بارے میں

66. شعر کا بیان

1 hadith in this chapter

2738

Sunan Darmi #2738

See Details

(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: صَدَّقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمَيَّةَ بْنَ أَبِي الصَّلْتِ فِي بَيْتَيْنِ مِنْ الشِّعْرِ، فَقَالَ: رَجُلٌ وَثَوْرٌ تَحْتَ رِجْلِ يَمِينِهِ وَالنَّسْرُ لِلْأُخْرَى وَلَيْثٌ مُرْصَدُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"صَدَقَ". قَالَ: وَالشَّمْسُ تَطْلُعُ كُلَّ آخِرِ لَيْلَةٍ حَمْرَاءَ يُصْبِحُ لَوْنُهَا يَتَوَرَّدُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"صَدَقَ". فَقَالَ قَائِلٌ: تَأْبَى فَمَا تَطْلُعُ لَنَا فِي رِسْلِهَا إِلَّا مُعَذَّبَةً وَإِلَّا تُجْلَدُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"صَدَقَ".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امیہ بن ابی الصلت کے اشعار کی تصدیق کی جس میں اس نے کہا: زحل اور ثور اس کے داہنے پیر اور نسر بایاں پیر کے نیچے اور لیث ستاره اس کی نگرانی میں ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سچ کہا (یعنی یہ سب سیارے الله تعالیٰ سے نیچے اور باری تعالیٰ سب سے اوپر (عرش پر مستوی ہے)“، پھر اس نے کہا: اور سورج ہر رات کے آخر میں طلوع ہوتا ہے تو اس کا رنگ سرخ گلابی ہوتا ہے۔ (یعنی عظمت و جلال کی وجہ سے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بھی سچ کہا“ (حدیث میں ہے کہ سورج روزانہ صبح کے وقت اللہ کو سجدہ کرتا اور طلوع ہونے کی اجازت طلب کرتا ہے پھر طلوع ہوتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اجازت نہ دے گا اور جہاں غروب ہوا وہیں سے طلوع ہونے کا حکم ہوگا. «أو كما قال عليه السلام» ۔ پھر کسی نے کہا: سورج اپنے آپ سے طلوع ہونے کا انکار کرتا ہے الا یہ کہ عذاب میں گرفتار کر دیا جائے، کڑے لگائے جائیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا۔“