Muslim99Muslim99

Sunan Darmi · Book 21 · Chapter 1084

کتاب الاستئذان کے بارے میں

41. دعائے سفر کا بیان

2 hadiths in this chapter

2707

Sunan Darmi #2707

Sahih

(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ هُوَ الْأَحْوَلُ، قَالَ: وَثَبَّتَنِي شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسٍ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَافَرَ , قَالَ: "اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ، وَكَآبَةِ الْمُنْقَلَبِ، وَالْحَوْرِ بَعْدَ الْكَوْرِ، وَدَعْوَةِ الْمَظْلُومِ، وَسُوءِ الْمَنْظَرِ فِي الْأَهْلِ وَالْمَالِ".

اردو ترجمہ · Urdu

عبداللہ بن سرجس نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کرتے وقت یہ دعا کرتے تھے: ” «اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِكَ الخ» اے اللہ میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں سفر کی تکلیف سے، اور لوٹنے کی رنج سے، ترقی کے بعد تنزلی سے، مظلوم کی بدعا سے، اور گھر والوں یا مال میں برا حال دیکھنے سے۔“

2708

Sunan Darmi #2708

Sahih

(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَارِقِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَافَرَ فَرَكِبَ رَاحِلَتَهُ، كَبَّرَ ثَلَاثًا وَيَقُولُ:"سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ {13} وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ {14} سورة الزخرف آية 13-14. اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فِي سَفَرِي هَذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوَى، وَمِنْ الْعَمَلِ مَا تَرْضَى. اللَّهُمَّ هَوِّنْ عَلَيْنَا السَّفَرَ، وَاطْوِ لَنَا بُعْدَ الْأَرْضِ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ، وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ، اللَّهُمَّ اصْحَبْنَا فِي سَفَرِنَا، وَاخْلُفْنَا فِي أَهْلِنَا بِخَيْرٍ".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر پر نکلتے اور سواری پر بیٹھ جاتے تو تین بار اللہ اکبر کہتے پھر یہ دعا کرتے تھے: ” «سُبْحَانَ الَّذِيْ سَخَّرَ لَنَا .. إلى آخره» پاک ہے وہ ذات جس نے ہمارے لئے اس سواری کو مسخر کر دیا ہے حالانکہ ہم اس کو قابو میں لانے والے نہ تھے اور ہم اپنے رب کی ہی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔ اے اللہ! ہم اپنے اس سفر میں تجھ سے نیکی اور تقویٰ کا سوال کرتے ہیں اور اس عمل کا سوال کرتے ہیں جس کو تو پسند کرے، اے اللہ! ہمارا سفر آسان فرما دے اور زمین کی دوری ہمارے لئے لپیٹ دے۔ اے اللہ! سفر میں تو ہی (ہمارا) ساتھی ہے اور گھر والوں میں (ہمارا) نائب ہے۔ اے اللہ! ہمارے سفر میں ہمارے ساتھ رہ اور ہماری غیر موجودگی میں ہمارے اہل کے ساتھ بھی رہ۔“