Sunan Darmi #2669
(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لِلْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتٌّ: يُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ وَيُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ، وَيَعُودُهُ إِذَا مَرِضَ، وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ، وَيَشْهَدُهُ إِذَا تُوُفِّيَ، وَيُحِبُّ لَهُ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ، وَيَنْصَحُ لَهُ بِالْغَيْبِ".
اردو ترجمہ · Urdu
امیر المومنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کے مسلمان پر چھ حق ہیں: جب ملے تو اسے سلام کرے، جب اسے چھینک آئے تو جواب دے (یعنی چھینکنے والا الحمد للہ کہے تو جواب میں یرحمک اللہ کہے)، بیمار ہو جائے تو اس کی بیمار پرسی کرے، جب اسے دعوت دے تو قبول کر لے، جب فوت ہو جائے تو (تجہیز و تکفین و تدفین میں) حاضری دے۔ جو اپنے لئے پسند کرے وہی اپنے مسلمان بھائی کے لئے پسند کرے اور اس کی غیر حاضری میں اس کی خیر خواہی کرے۔“