Muslim99Muslim99

Sunan Darmi · Book 20 · Chapter 975

خرید و فروخت کے ابواب

14. نرمی برتنے کا بیان

1 hadith in this chapter

2582

Sunan Darmi #2582

Sahih

(حديث قدسي) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ: أَنَّ حُذَيْفَةَ حَدَّثَهُمْ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "تَلَقَّتِ الْمَلَائِكَةُ رُوحَ رَجُلٍ مِمَّنْ قَبْلَكُمْ، فَقَالُوا: أَعَمِلْتَ مِنَ الْخَيْرِ شَيْئًا؟، فَقَالَ: لَا، قَالُوا: تَذَكَّرْ. قَالَ: كُنْتُ أُدَايِنُ النَّاسَ فَآمُرُ فِتْيَانِي أَنْ يُنْظِرُوا الْمُعْسِرَ، وَيَتَجَاوَزُوا عَنِ الْمُوسِرِ". قَالَ:"قَالَ اللَّهُ: تَجَاوَزُوا عَنْهُ".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا حذیفہ ابن الیمان رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے پہلے گذشتہ امتوں کے کسی شخص کی روح کے پاس (موت کے وقت) فرشتے آئے اور پوچھا کہ تو نے کچھ اچھے کام بھی کئے؟ روح نے جواب دیا کہ نہیں۔ انہوں نے کہا: یاد کرو۔ اس نے کہا: میں لوگوں کو قرض دیا کرتا تھا اور اپنے نوکروں کو کہدیتا تھا کہ وہ تنگ حال کو مہلت دیا کریں اور مال دار سے نرمی کریں۔“ فرمایا: ”الله تعالیٰ نے فرشتوں کو حکم فرمایا کہ: اس سے نرمی برتیں، سختی نہ کریں۔“