Muslim99Muslim99

Sunan Darmi · Book 19 · Chapter 926

سیر کے مسائل

48. غنیمت کے مال میں خیانت کرنا بہت بڑا گناہ ہے

1 hadith in this chapter

2525

Sunan Darmi #2525

Hasan

(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنِي أَبُو زُمَيْلٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، قَالَ: قُتِلَ نَفَرٌ يَوْمَ خَيْبَرَ، فَقَالُوا: فُلَانٌ شَهِيدٌ، فُلانٌ. حَتَّى ذَكَرُوا رَجُلًا، فَقَالُوا: فُلَانٌ شَهِيدٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "كَلا إِنِّي رَأَيْتُهُ فِي النَّارِ فِي عَبَاءَةٍ أَوْ فِي بُرْدَةٍ غَلَّهَا". ثُمَّ قَالَ لِي:"يَا ابْنَ الْخَطَّابِ قُمْ فَنَادِ فِي النَّاسِ أَنَّهُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلا الْمُؤْمِنُونَ" فَقُمْتُ فَنَادَيْتُ فِي النَّاسِ.

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: مجھ سے سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ خیبر کے دن کتنے ہی صحابی شہید ہوگئے۔ لوگ کہنے لگے: فلاں اور فلاں شہید ہے یہاں تک کہ انہوں نے ایک آدمی کا ذکر کیا کہ وہ شہید ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہرگز نہیں، میں نے اس کو جہنم میں دیکھا ایک عباءۃ یا چادر میں جس کو اس نے مالِ غنیمت سے چرایا تھا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے خطاب کے بیٹے! اٹھو اور لوگوں میں اعلان کر دو کہ جنت میں وہی جائیں گے جو ایمان دار ہیں“، چنانچہ میں اٹها اور جا کر لوگوں میں اعلان کر دیا۔